اوپن اے آئی (چیٹ جی پی ٹی کی پیرنٹ کمپنی) نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ امریکی انتخابات کے دوران، خاص طور پر الیکشن سے ایک دن پہلے اور تنائج دن، اس نے ٹرمپ، بائیڈن اور کملا ہیرس کی تصویریں بنانے کی ڈھائی لاکھ سے زیادہ درخواستوں کو مسترد کیا۔
EPAPER
Updated: November 12, 2024, 7:56 PM IST | Washington
اوپن اے آئی (چیٹ جی پی ٹی کی پیرنٹ کمپنی) نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ امریکی انتخابات کے دوران، خاص طور پر الیکشن سے ایک دن پہلے اور تنائج دن، اس نے ٹرمپ، بائیڈن اور کملا ہیرس کی تصویریں بنانے کی ڈھائی لاکھ سے زیادہ درخواستوں کو مسترد کیا۔
اوپن اے آئی نے جمعہ کو کہا کہ چیٹ جی پی ٹی نے امریکہ میں الیکشن کے دن سے پہلے ۲۰۲۴ء کے امریکی صدارتی امیدواروں کی تصاویر بنانے کی ڈھائی لاکھ سے زیادہ درخواستوں کو مسترد کیا۔ اس میں ’’امیج جنریشن‘‘ (تصویریں بنانے کی) کی درخواستیں شامل تھیں جن میں نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ، نائب صدر کملا ہیرس، سابق صدر جو بائیڈن، مینیسوٹا کے گورنر اور ہیرس کے رننگ میٹ ٹم والز اور نائب صدر منتخب جے ڈی وینس شامل تھے۔ جنریٹیو اے آئی کے عروج نے ۲۰۲۴ء میں دنیا بھر میں ہونے والے انتخابات کو متاثر کرنے کیلئے غلط معلومات کے امکانات پر خدشات کو جنم دیا ہے۔ مشین لرننگ فرم کلیرٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق، جس تک امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز نے رسائی حاصل کی، ڈیپ فیکس میں پچھلے سال کے مقابلے میں ۹۰۰؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: دہرادون میں اندوہناک سڑک حادثہ، ٹرک اور کار میں تصادم، ۶؍افراد کی موت
امریکہ کے انٹیلی جنس حکام کے مطابق، ان میں سے کچھ ڈیپ فیکس کا تعلق امریکی انتخابات میں مداخلت کی روسی کوششوں سے ہے۔ ۵۴؍ صفحات پر مشتمل اکتوبر کی ایک رپورٹ میں اوپن اے آئی نے کہا کہ اس نے عالمی سطح پر اپنے ماڈلز کے غلط استعمال کی کوشش کرنے والے ۲۰؍ سے زیادہ فریب کاروں کو متاثر کیا ہے۔ ان دھمکیوں میں اے آئی سے تیار کردہ مضامین اور جعلی سوشل میڈیا پوسٹس شامل تھیں۔ کوششوں کے باوجود اوپن اے آئی نے نوٹ کیا کہ الیکشن سے متعلق کوئی بھی کارروائی وائرل نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھئے: ہم مہاراشٹر کی سیاست کو یکسر بدلنے کیلئے کوشاں ہیں: شرد پوار
جمعہ کو ایک بلاگ پوسٹ میں اوپن اے آئی نے کہا کہ اسے امریکی انتخابات کو کامیابی سے متاثر کرنے یا اس طرح کے مواد کیلئے ’’مستقل ناظرین‘‘ بنانے کیلئے اس کی مصنوعات کا استعمال کرتے ہوئے خفیہ کارروائیوں کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ قانون ساز خاص طور پر جنریٹیو اے آئی کے دور میں غلط معلومات کے پھیلاؤ کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں، جس نے ۲۰۲۲ء کے آخر میں چیٹ جی پی ٹی کے آغاز کے بعد نمایاں توجہ حاصل کی۔ چونکہ بڑی زبان کے ماڈل اب بھی تیار ہو رہے ہیں، وہ اکثر غلط اور ناقابل اعتماد معلومات پیدا کرتے ہیں۔