• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یو ایس انتخابات: صدر بن کر ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دونگی: کملا ہیرس

Updated: October 13, 2024, 6:29 PM IST | Washington

امریکہ کی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے کہا ہے کہ وہ بطورصدر ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گی۔ یہ بات کملا ہیرس نے امریکی یہودیوں سے خطاب کے دوران کہیں۔ اس کے علاوہ ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ جو بائیڈن کیخلاف بغاوت کی گئی اوران کا تختہ الٹا گیا ہے۔

Donald Trump and Kamala Harris: Photo: INN.
ڈونالڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس : تصویر: آئی این این۔

امریکہ کی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے کہا ہے کہ وہ بطورصدر ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گی۔ امریکی یہودیوں سے خطاب میں صدارتی امیدوار کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دوں گی۔ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کیلئے تمام آپشنز موجود ہیں۔ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد ایران اور ایران کے حمایت یافتہ عسکریت پسند سے امریکہ کی افواج اورمفادات کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدام کروں گی۔ کملا ہیرس نے مزید کہا کہ میری اسرائیل کے ساتھ عمر بھر وابستگی رہی ہے۔ اسرائیل کی سلامتی کیلئے عزم غیرمتزلزل ہے۔ بطور امریکی صدر اسرائیلی عوام اور امریکہ سمیت دنیا بھر کے یہودیوں کی سلامتی اور حفاظت کیلئے کام کرتی رہیں گی۔ کملا ہیرس نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اس تنازع کو ختم کیا جائے۔ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کام کررہی ہوں کہ تنازع کے اختتام پراسرائیل محفوظ رہے، یرغمالی رہا ہوں، غزہ میں جاری تکالیف کا خاتمہ ہو اور فلسطینی عوام اپنا وقار، آزادی اور حق خود ارادی محسوس کرسکیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: بائیڈن نیتن یاہو سے پریشان، کئی بارمغلظات بکیں

جو بائیڈن کیخلاف بغاوت کی گئی، ان کا تختہ الٹا گیا: ڈونالڈ ٹرمپ کا دعویٰ
امریکہ میں اگلے ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے خلاف بغاوت کی گئی اور ان کا تختہ الٹا گیا۔ ایک ریلی سے خطاب میں سابق صدرڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ جوبائیڈن انہیں کملا ہیرس سے زیادہ پسند کرتے ہیں کیونکہ کملا نے ان کی جگہ لی ہے۔ دوسری جانب ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے بالکل صحتمند ہونے سے متعلق اپنی میڈیکل رپورٹ جاری کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ اپنی طبی رپورٹ جاری کرنے پر تیار نہیں، ٹرمپ صدارتی منصب سنبھالنے کیلئےان فٹ ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK