• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

امریکہ: اہم پالیسی پر بائیڈن کی درجہ بندی ٹرمپ، اوباما اور بش سے کم: گیلپ پول

Updated: January 15, 2025, 11:07 AM IST | Inquilab News Network | Washington

امریکہ میں گیلپ پول کے ذریعے کرائی گئی رائے شماری کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی درجہ بندی قومی دفاع، امیگریشن اور وفاقی قرض سمیت اہم پالیسی پر درجہ بندی دیگر صدور کے مقابلے میں کم تر سطح پر ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

امریکہ میں گیلپ پول کے ذریعے کرائی گئی رائے شماری کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی قومی دفاع، امیگریشن اور وفاقی قرض سمیت اہم پالیسی پر درجہ بندی دیگر صدور کے مقابلے میں کم تر سطح پر ہے۔ رائے شماری کے مطابق بائیڈن کو بہت سے لوگوں نے ناقص اور اوسط سے کم صدر قرار دیا ہے۔ محض ۱۳؍ فیصد امریکیوں کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کے تحت امیگریشن میں بہتری آئی ہے۔اب جبکہ ۲۰؍ جنوری کو جو بائیڈن صدارتی دفتر سے الوداع کی تیاری کر رہے ہیں، سروے میں ان کی کارکردگی پر بڑے پیمانے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: ٹک ٹاک نے ایلون مسک کے ہاتھوں فروخت کی بلومبررگ کی خبر کو خیالی قرار دیا

قومی دفاع پر بائیڈن کو منفی ۱۹؍ فیصد کی درجہ بندی ملی، جبکہ ٹرمپ کو مثبت ۲۵؍ اور اوباما کو منفی ۹؍ ، اور بش کو مثبت ۳؍ درجہ حاصل ہوا۔۱۰؍ میں سے چار امریکیوں نے کہا کہ بائیڈن کی قیادت میں امریکہ نے قومی دفاع میں میدان کھو دیا۔امیگریشن پر بھی جواب دہندگان نے کہا کہ بائیڈن( منفی ۵۱؍ فیصد) کے دور میں قوم پیچھے ہٹ گئی۔حالانکہ تقابلی طور پر بش منفی ۳۷؍ فیصد، ٹرمپ منفی ۱۹؍ فیصد، اور اوباما منفی ۱۸؍ فیصد نے اس معاملے پر بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔واضح رہے کہ ، بائیڈن دور اقتدار کے  پہلے تین سالوں کے دوران تارکین وطن کی سرحد عبوری میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔
وفاقی قرض پر، بائیڈن نے حالیہ صدور میں سب سے بری کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کی منفی  ۵۶؍ درجہ بندی تھی۔ ان کی انتظامیہ کے تحت امریکی وفاقی قرضہ ۳۶؍ ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔ اس کے برعکس، اوباما اور ٹرمپ کو پول کے مطابق بالترتیب منفی ۳۶؍ اورمنفی ۴۵؍ فیصد کی درجہ بندی حاصل ہوئی۔ معیشت اور امریکہ کی عالمی پوزیشن کے حوالے سے، بائیڈن نے ۲۰۰۸ءکے مالیاتی بحران کے دوران بش سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن اپنے دیگر پیشروؤں کے مقابلے میں کم رہا۔
جرائم کے تعلق سے درجہ بندی میں ان کا اسکور منفی ۳۲؍ تھا، جبکہ اوباما کے منفی۳۵؍فیصد کے مقابلے میں معمولی بہتر تھا، لیکن ٹرمپ کے منفی ۱۳؍ فیصد سے بہت کم۔ 

یہ بھی پڑھئے: ٹک ٹاک نے ایلون مسک کے ہاتھوں فروخت کی بلومبررگ کی خبر کو خیالی قرار دیا

یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ ۸۲؍ سالہ جو بائیڈن نے متعدد موقع پر اپنی انتظامیہ کی کامیابیوں کی تعریف کی ہے۔نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، انہوں نے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں ریمارکس کے دوران کہا، تھا کہ ’’میں نے امریکی تاریخ کی سب سے قابل خارجہ پالیسی ٹیموں میں سے ایک کو اکٹھا کیا ہے۔مجھے یقین ہے کہ میں جس معیشت کو چھوڑ رہا ہوں وہ دنیا کی بہترین اور تمام امریکیوں کیلئے پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK