ٹک ٹاک نے بلومبرگ کی اس خبر کو افسانوی قرار دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ویڈیو شیرنگ ایپ ٹک ٹاک کے امریکی کارگزاری کو خریدنے والے ہیں۔ جبکہ ٹک ٹاک کو امریکہ میں پابندی کا سامنا ہے۔
EPAPER
Updated: January 14, 2025, 10:11 PM IST | Inquilab News Network | Washington
ٹک ٹاک نے بلومبرگ کی اس خبر کو افسانوی قرار دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ویڈیو شیرنگ ایپ ٹک ٹاک کے امریکی کارگزاری کو خریدنے والے ہیں۔ جبکہ ٹک ٹاک کو امریکہ میں پابندی کا سامنا ہے۔
ویڈیو شیرنگ ایپ ٹک ٹاک نے بلومبرگ کی اس خبر کو افسانوی قرار دیا، جس میں بلومبرگ نے دعویٰ کیا تھا کہ چینی ویڈیوشیرنگ ایپ ٹک ٹاک کے امریکی نظام کو ایلون مسک کے ہاتھوں فروخت کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں گمنام حوالے سے مزید کہا گیا تھا کہ آیا ابھی یہ واضح نہیں کہ ٹک ٹاک خریدنے کیلئے ایلون مسک رقم کہاں سے لائیں گے، یا وہ اپنے کن اثاثوں کو فروخت کریں گے۔ بلومبرگ کے مطابق ٹک ٹاک کو ایکس کے ہاتھوں فروخت کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس رپورٹ میں خاکہ کھینچا گیا تھا کہ ایکس ، ٹک ٹاک کے چینی مالک بائٹ ڈانس سے خرید کر اسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں ضم کر دے گا۔ ٹک ٹاک کے ترجمان نے اسے خیالی کہتے ہوئے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ رپورٹ میں ٹک ٹاک کے امریکی حصے کی مالیت کا تخمینہ ۴۰؍ سے ۵۰؍ بلین ڈالر کے درمیان لگا یا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: لاس اینجلس جنگلاتی آگ: بیونسے کے ’’بے گڈ‘‘ فاؤنڈیشن کا ۵ء۲؍ملین ڈالر کی مدد کا اعلان
واضح رہے کہ امریکی کانگریس نے ایک قانون پاس کیا ہے جس کے تحت ویڈیو شیرنگ کی چینی ایپ کو یا تو اسے امریکی کے ہاتھوں فروخت کرنا پڑے گا ، یا اسے بند کرنا پڑے گا۔اس قانون کا اطلاق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے عہدے صدارت سنبھالنے سے ایک قبل ہوگا۔امریکی حکومت کا الزام ہے کہ ٹک ٹک چین کو ڈیٹا اکٹھا کرنے اور صارفین کی جاسوسی کرنے کی اجازت دیتا ہے، اس کے علاوہ یہ پرپیگنڈا پھیلانے کا ذریعہ ہے۔حالانکہ چین اور ٹک ٹاک کے مالک ہائٹ ڈانس نے ان دعوؤں کی سختی سے تردید کی ہے۔ٹک ٹاک نے اس قانون کے خلاف امریکی سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے، جس نے جمعہ کو زبانی دلائل سنے۔
یہ بھی پڑھئے: ہندوستانی انتخابات کے متعلق زکربرگ کے تبصرے پر میٹا کو سمن، معافی کا مطالبہ
سماعت کے موقع پر قدامت پسند اور لبرل ججوں کی اکثریت والی بنچ نے ٹک ٹاک کے وکیل کے دلائل پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔جس میں انہوں نے کہا تھا کہ زبردستی فرخت کرنا، پہلی ترمیم ، آزادانہ تقریر کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ بلومبرگ نے مسک کی جانب سے چین کمپنی کے لین دین کو ابھی ابتدائی مراحل میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس لین دین کے لائحہ عمل کے متعلق اتفاق رائے نہیں ہو پائی ہے۔واضح رہے کہ ایلون مسک امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی ہیں ، اور خیال کیا جا رہاہے کہ آنے والے چار سالوں میں وہ ایک بااثر کردارادا کریں گے۔وہ الیکٹرک کار کمپنی ’’ ٹیسلا‘‘ کے مالک ہیں، جس کی چین میں ایک بڑی فیکٹری ہے، جسے وہ الیکٹرک کاروں کی ایک بڑی منڈی کے طور پر شمار کرتے ہیں۔