ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعہ اپنے ساتھی ریپبلکن نمائندوں پر زور دیا کہ وہ عارضی فنڈنگ بل کے حق میں ووٹ دیں۔
EPAPER
Updated: March 10, 2025, 10:02 PM IST | Inquilab News Network | Washington
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعہ اپنے ساتھی ریپبلکن نمائندوں پر زور دیا کہ وہ عارضی فنڈنگ بل کے حق میں ووٹ دیں۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اتوار کو بیان دیا کہ اگر ایوان نمائندگان میں عارضی فنڈنگ بل کو منظور کرنے کیلئے درکار ووٹ نہیں ملے تو ملک کو حکومتی شٹ ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تاہم، ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ بل منظور ہو جائے گا۔
ٹرمپ سے جب نامہ نگاروں نے پوچھا کہ کیا ۱۴ مارچ کو فنڈنگ ختم ہونے کے بعد اس ہفتہ حکومتی شٹ ڈاؤن ہوسکتا ہے، تو ٹرمپ نے جواب دیا کہ ایسا ہو سکتا ہے۔ لیکن ایسا نہیں ہونا چاہئے اور شاید ایسا نہیں ہوگا۔ مجھے لگتا ہے کہ بل منظور ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ ٹرمپ عارضی فنڈنگ بل یا جاری قرارداد (سی آر) کا حوالہ دے رہے تھے جس کی منظوری کی صورت میں ۳۰ ستمبر کو ختم ہونے والے مالی سال ۲۰۲۵ء کے بقیہ حصے کیلئے حکومت کو موجودہ سطح پر فنڈ فراہم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے: کنیڈا: مارک کارنی نئے وزیر اعظم منتخب، اپنی تقریر میں امریکہ کو نشانہ بنایا
ایوان کو کنٹرول کرنے والے ریپبلکنز نے سنیچر کو ۶ ماہ کے اسٹاپ گیپ اخراجات کے بل پش کیا جس پر منگل کو ووٹنگ متوقع ہے۔ ٹرمپ نے اس قرارداد کیلئے اپنی حمایت کا اشارہ دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعہ اپنے ساتھی ریپبلکن نمائندوں پر زور دیا کہ وہ اس کے حق میں ووٹ دیں۔