• Thu, 06 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ: ایک کرانہ دکان سے ۳۴لاکھ مالیت کے ایک لاکھ انڈے چوری

Updated: February 06, 2025, 9:02 PM IST | Washington

امریکی ریاست پنسلوانیا میں چوروں نے ایک کرانہ دکان سے ۴۰؍ ہزار ڈالر ( تقریباً ۳۴؍ لاکھ روپئے) مالیت کے ایک لاکھ انڈے چرا لئے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

امریکی ریاست پنسلوانیا کی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک فروری کو گرین کیسل میں پیٹ اینڈ گیری آرگینیکس میں ایک لاری کے عقب کو نشانہ بنایا۔ اورایک لاکھ انڈے چوری کر لئے۔ جس کی مالیت ۴۰؍ ہزار ڈالر ہندوستانی کرنسیمیں تقریباً ۳۴؍ لاکھ ۸۰؍ ہزار روپئےبنتی ہے۔ اس سے قبل برڈ فلو وباء کے سبب انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔وافل ہاؤس نے بھی انڈوں کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔امریکی حکومت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ سال انڈوں کی قیمتوں میں ۶۵؍فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ زراعت نے پیش گوئی کی ہے کہ ۲۰۲۵ءمیں لاگت میں تقریباً ۲۰؍فیصد اضافہ ہوگا۔ منگل کو وافل ہاؤس نے صارفین کیلئے فی انڈا آدھے ڈالر کے سر چارج کا اعلان کیا۔یو ایس ڈنر چین نے اسےعارضی سرچارج قرار دیا۔

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان سے شیخ حسینہ کی ورچوئل تقریر کے بعد بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہرے، ہندوستان مخالف نعرے

محکمہ زراعت کے مطابق، برڈ فلو کی وبا ۲۰۲۲ءمیں شروع ہوئی اور حالیہ مہینوں میں پورے امریکہ میں پھیلنے کا باعث بنی۔جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ صرف دسمبر مہینے میں ہی قیمت میں آٹھ فیصد اضافہ درج کیا گیا۔محکمہ کے اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ دسمبر ۲۰۲۳ءمیں ایک کارٹن کی اوسط قیمت ڈٓھائی ڈالر کے قریب تھی اور ایک سال بعد سواچار ڈالر تک پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ امریکہ میں پرندوں ، مویشیوں اور پستانیوں میں برڈ فلو کی وبا پھیلنے کی خبر ہے، حالانکہ انسانوں میں اس وباء کے انفکشن کا خطرہ نہایت کم ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK