• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لوک سبھا الیکشن: امریکہ ہندوستان کے انتخابات میں مداخلت کر رہا ہے: روس کا الزام

Updated: May 10, 2024, 9:13 PM IST | Washington

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے الزام لگایا کہ امریکہ ہندوستان کے انتخاب کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے عین انتخاب کے وقت شائع ہونے والی امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی یکم مئی کی سالانہ رپورٹ کا حوالہ دیا حالانکہ امریکہ نے اس الزام کو مسترد کر دیا کہ یہ اس کی پالیسی کا حصہ نہیں ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

امریکہ نے جمعرات کو روس کے اس الزام کو مسترد کر دیا کہ اس نے ہندوستان کے جاری پارلیمانی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کی۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یقیناً ہم نےہندوستان کے انتخابات میں کوئی مداخلت نہیں کی کیو نکہ ہم دنیا میں کہیں بھی انتخابات میں مداخلت نہیں کرتے ہیں۔بدھ کو روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے الزام لگایا کہ امریکہ ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے اور لوک سبھا کے انتخابات کومتاثر کر رہا ہے۔انہوں نے روسی حکومت کے دعووں کو درست ثابت کرنے کیلئے امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی ۱؍مئی کی سالانہ رپورٹ کا حوالہ دیا۔ رپورٹ میں سال ۲۰۲۴ءکیلئے ہندوستان کو ’خاص تشویش کا حامل ملک ‘قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ کی دھمکی غزہ میں اسرائیلی حملوں کو نہیں روک سکتی: بنجامن نیتن یاہو

زاخارووا نے ایک پریس بریفنگ میں کہا، نئی دہلی کے خلاف امریکہ کی طرف سے مسلسل بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔ امریکہ کے الزامات کا مقصد ہندوستان کی اندرونی سیاسی صورتحال میں عدم توازن پیدا کرنا اور عام انتخابات کو پیچیدہ بنانا ہے۔ہندوستان کی وزارت خارجہ نے ۲؍مئی کو امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کو ’سیاسی ایجنڈے کی حامل متعصب تنظیم‘ قرار دیا تھا۔ بدھ کو زخارووا نے واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ پر بھی تبصرہ کیا جس میں وکرم یادو نامی ریسرچ اینڈ اینالائسز ونگ کے افسر پر امریکہ میں سکھ علیحدگی پسند رہنما گروپتونت سنگھ پنن کو قتل کرنے کی مبینہ ناکام سازش میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا تھا۔ ۳۰؍ ا پریل کو شائع ہونے والی رپورٹ میں پہلی بار پنن کیس میں ہندوستان کی غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کے اندر سے کسی فرد کی شناخت اور وابستگی کے بارے میں الزامات سامنے آئے۔

یہ بھی پڑھئے: نریندردابھولکر قتل معاملہ: پونے کے ایک کورٹ نے ۲؍ قصورواروں کو مجرم قرار دیا

تاہم روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن نے ابھی تک پنن کے خلاف سازش میں ہندوستانی شہریوں کے ملوث ہونے کا کوئی قابل ذکر ثبوت فراہم نہیں کیا ہے۔ وزارت کے ترجمان نے کہا کہ شواہد کی عدم موجودگی میں اس موضوع پر قیاس آرائیاں ناقابل قبول ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK