امریکی محکمہ خزانہ نے گزشتہ روز بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر کریم خان پر پابندیاں عائد کر دی۔
EPAPER
Updated: February 14, 2025, 9:08 PM IST | Washington
امریکی محکمہ خزانہ نے گزشتہ روز بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر کریم خان پر پابندیاں عائد کر دی۔
امریکی محکمہ خزانہ نے گزشتہ روز بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر کریم خان پر پابندیاں عائد کردی۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ۷؍فروری کو ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس کی رو سے غزہ کی پٹی میں جنگی جرائم کے الزام میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کی پاداش میں آئی سی سی کے چیف پراسیکیوٹر پر پابندی عائد کر دی گئی۔ٹرمپ نے عالمی عدالت پر الزام لگا یا کہ وہ امریکہ اور اس کے اتحادی اسرائیل کو نشانہ بنانے والے ناجائز اور بے بنیاد اقدامات میں ملوث ہے۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ:۲۰۰۸ءکے ممبئی دہشت گردانہ حملے کے ملزم کو ہندوستان کےحوالے کرنے کی منظوری
ان پابندیوں میں کریم خان یا دیگر نامزد افراد کے امریکی اثاثوں کو منجمد کرنا، ان کے اور ان کے اہل خانہ کو امریکہ آنے سےروکنا بھی شامل ہے۔جبکہ آئی سی سی نے امریکی پابندیوں کی مذمت کی ہے۔ ساتھ ہی اپنے عملے کے ساتھ کھڑا ہونے،اور امریکی پابندیوں کے باوجود دنیا بھر میں مظالم کا شکار لاکھوں معصوم متاثرین کو انصاف کی فراہمی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔