امریکہ میں مقیم غیر قانونی ہندوستانیوں کو لے کر ایک امریکی فوجی طیارہ سان انتونیو ٹیکساس سے ہندوستان کیلئے روانہ ہو چکا۔جوپنجاب کے شہر امرتسر میں اترے گا۔
EPAPER
Updated: February 04, 2025, 10:04 PM IST | Washington
امریکہ میں مقیم غیر قانونی ہندوستانیوں کو لے کر ایک امریکی فوجی طیارہ سان انتونیو ٹیکساس سے ہندوستان کیلئے روانہ ہو چکا۔جوپنجاب کے شہر امرتسر میں اترے گا۔
امریکہ میں مقیم غیر قانونی ہندوستانیوں کو لے کر ایک امریکی فوجی طیارہ سان انتونیو ٹیکساس سے ہندوستان کیلئے روانہ ہو چکا۔امید کی جا رہی ہے کہ یہ اگلے ۲۴؍ گھنٹوں میں پنجاب کے شہر امرتسر میں اترے گا۔متعدد اخبارات کے دعووں کے مطابق اس میں ۲۰۵؍ ہندوستانی تارکین وطن سوار ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر کے عہدے پر ڈونالڈ ٹرمپ کے فائز ہونے کے بعد ہندوستانی شہریوں کی یہ پہلی ملک بدری ہے۔رائٹرز کے مطابق، اب تک، فوجی طیارے تارکین وطن کو گوئٹے مالا، پیرو اور ہونڈوراس لے جا چکے ہیں۔پینٹاگون نے امریکی حکام کے زیر حراست ۵۰۰۰؍ سے زائد تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کیلئے پروازیں بھی فراہم کرنا شروع کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ کے ٹیکس اقدام کے خلاف عالمی سطح پر بے چینی اور ناراضگی کا ماحول
تاہم ہندوستانی حکام نے اس ملک بدری پر کوئی بھی تبصرہ نہیں کیا ہے، لیکن ۲۴؍ جنوری کو وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ امریکہ میں معینہ مدت سے زائد مقیم، اور غیر دستاویزی ہندوستانیوں کی ملک بدری میں امریکی حکام کو سہولت فراہم کرے گا۔ذرائع کے مطابق امریکہ میں تقریباً ۱۸؍ہزار غیر قانونی ہندوستانیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔حالانکہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔تاہم امریکی سفارتخانے نے تفصیلات کا اشتراک نہیں کیا ۔محض یہ کہا کہ امریکہ اپنے سرحدی اور امیگریشن قوانین کو سختی سے نافذ کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ڈونالڈ ٹرمپ نے کنیڈا اور میکسیکو پر اضافی ٹیرف۳۰؍دن کیلئے روک دیا، چین شامل نہیں
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ملک میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ عہدے صدارت حاصل ہونے کے بعد ٹرمپ نے کنیڈا اور میکسیکو کی سرحدوں پر فوج بھی تعینات کردی، تاکہ ان راستوں سے آنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو روکا جاسکے۔ساتھ ہی ملک میں موجود غیر دستاویزی اور غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد بھی کرنا شروع کردیا۔