• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

نیویارک: ایک پارک میں فائرنگ، نوجوان ہلاک، ۶؍ افراد زخمی

Updated: July 29, 2024, 10:05 PM IST | New York

نیویارک، امریکہ کے اپ اسٹیٹ میں واقع ایک پارک میں اتوار کو بڑے پیمانے پر شوٹنگ کے نتیجے میں ایک ۲۰؍ سالہ نوجوان ہلاک ہوا ہے جبکہ دیگر۶؍افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک شخص جان لیوا زخموں کا سامنا کر رہا ہے۔ پولیس واردات کا مقصد معلوم کرنے کیلئےعینی شاہدین کی مدد سے تفتیش کررہی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

نیوریارک، امریکہ کے اپ اسٹیٹ کے ایک پارک میں اتوار کو بڑے پیمانے پر شوٹنگ کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے جبکہ دیگر ۶؍ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں روچیسٹر پولیس نے کہا کہ ’’وہ اتوار کی شام ۶؍ بجکر ۲۰؍ منٹ پر نیویارک کے میپل ووڈ پارک پہنچ گئے تھے جہاں شوٹنگ کی وجہ سےمتعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔‘‘ کیپٹ گریج نے کہا کہ شوٹنگ کے نتیجے میں ایک ۲۰؍ سالہ نوجوان ہلاک ہوا ہے، دیگر ایک شخص جان لیوا چوٹوں کا سامنا کر رہا ہے جبکہ دیگر ۵؍ فراد کو اسپتال داخل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: پیرس اولمپکس ۲۰۲۴ء: میڈلز ٹیبل، ہندوستان کی کارکردگی

بیلو نے مزید کہا کہ مہلوک نوجوان کی شناخت اب تک نہیں کی جا سکی ہے۔ اس واردات کے ہونے کے بعد امریکہ کی متعدد پولیس ایجنسیاں جیسےآئرنڈیکوئٹ پولیس، منرو کاؤنٹی شیرف کا دفتر، روچیسٹر پولیس اور نیو یارک ریاستی پولیس فوری طور پر جائے واردات پر پہنچ گئے تھے۔ 

یہ بھی پڑھئے: امریکہ نے ۴۸؍ ہندوستانی طلبہ کو بغیر وضاحت کے ملک بدر کر دیا

انہوں نے مزید کہا کہ ’’فی الحال ہمیں یہ نہیں معلوم ہے کہ کتنے افراد پر گولی چلائی گئی ہے۔ ہم عینی شاہدین کی مدد سے مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اب تک ایک بھی مشکوک شخص کو تحویل میں نہیں لیا گیا ہے۔ پولیس نے اپیل کی ہے کہ اگر کسی شہری کے پاس واردات کی ویڈیو ہوتو وہ کرائم برانچ کو بھیجے یا کرائم رپورٹرس سے رابطہ کرے یا کسی شہری کے پاس دیگر تفصیلات ہوتو وہ ۳۱۱؍ یا ۹۱۱؍ پر کال کر کے مطلع کر سکتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK