• Fri, 21 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ: فلسطینی کمپنی نے فلسطین کے نام کو زندہ رکھنے کیلئے فلسطین کولا لانچ کیا

Updated: February 18, 2025, 10:07 PM IST | Washington

امریکہ میں غزہ کی وکالت پر کریک ڈاؤن کے باوجود ایک فلسطینی کمپنی نے کوکوکولا کا مقابلہ کرنے والا فلسطینی کولالانچ کیا ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیل کی حمایت کیلئے کوکوکولا کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

امریکہ میں غزہ کی وکالت پر کریک ڈاؤن باوجود ایک فلسطینی کمپنی نےامریکہ میں ’’فلسطین کولا‘‘لانچ کیا۔ شمالی امریکہ میں کمپنی کے تقسیم کار عمر الرشید نے ٹی آر ٹی ورلڈ کو بتایا کہ ’’ہم ایسی دنیا میں زندگی بسر کر رہے ہیں جہاںفلسطینیوں کا نام و نشان مٹانے کی مشترکہ کوشش کی جارہی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس خیال کے پیچھے ہمارا مقصد فلسطین کا نام ہمیشہ قائم و دائم رکھنا اور ہم چاہتے ہیں کہ دنیا کبھی فلسطین کے بارے میں بات کرنےسے نہ رکیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس کمپنی کی بنیاد فلسطینیوں نے ڈالی تھی اور یہاں زیادہ تر ملازمین فلسطینی ہیں۔ کمپنی کا ۱۰۰؍ فیصد منافع فلسطینیوں کی امداد کیلئے جاتا ہے۔‘‘۲۰۲۴ء کے اوائل میں کمپنی کی بنیاد سویڈن میں ڈالی گئی تھی۔ فلسطین کولا لانچ کرنےکا مقصد کوکوکولا کا مقابلہ کرنا ہے جسے اسرائیل کی حمایت میں اپنے آپریشن کیلئے بائیکاٹ ، ڈائیویسٹمنٹ، سینکشنز (بی ڈی ایس) گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔کوکو کولا پر فلسطینیوں کی زمین پر بازآبادکاری کی ’’حمایت‘‘کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: بنگلور: رَن ٹائم سے زیادہ اشتہارات دکھانے پر پی وی آر پر ایک لاکھ کا جرمانہ

اسرائیلی اخبار ہارٹیز کے مطابق ’’۲۰۱۷ء میںاقوام متحدہ (یو این ہیومن رائٹس کمشنر) نے مبینہ طور پر کوکوکولا کو ۱۵۰؍ ایسی کمپنیوں کی فہرست میں شامل کیا تھا جو مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں اسرائیلی آبادکاری پر تجارت کر رہی ہیں۔یاد رہے کہ ۱۹۶۷ء تا ۱۹۹۱ء عرب لیگ نے کوکوکولا کا بائیکاٹ کیا ہے۔ گزشتہ نومبر ترکش پارلیمنٹ نے کوکوکولا اور دیگر مصنوعات کو ’’اسرائیل کی حمایت‘‘ کی وجہ سے اپنے تمام ریستوراں، کیفے، اور چاخانوں سے ہٹا دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK