کیلیفورنیا میں جنگلاتی آگ کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ’’فوس چیک‘‘ نامی سرخ اورگلابی رنگ کا مادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ امریکہ ۱۹۶۳ء سے اس مادے کا استعمال کر رہا ہے۔ اسے ’’پریمیٹر‘ ‘نامی کمپنی تیار کرتی ہے۔
EPAPER
Updated: January 16, 2025, 8:12 PM IST | Washington
کیلیفورنیا میں جنگلاتی آگ کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ’’فوس چیک‘‘ نامی سرخ اورگلابی رنگ کا مادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ امریکہ ۱۹۶۳ء سے اس مادے کا استعمال کر رہا ہے۔ اسے ’’پریمیٹر‘ ‘نامی کمپنی تیار کرتی ہے۔
کیلیفورنیا میں جنگلاتی آگ کو بجھانے کیلئے حکام لاس اینجلس کے مضافات میں ایئرٹینکرز کی مدد سے گلابی اور سرخ رنگ کا پاؤڈر ڈال رہے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ جنگلاتی آگ کو بجھانے کیلئے یہ پاؤڈر کیوں ڈالاجاتا ہے؟
اسے فوس چیک کہتے ہیں
گلابی رنگ کے اس پاؤڈر کو ’’فوس چیک‘‘ کہتے ہیں اور اسے امریکہ کے ذریعے ۱۹۶۳ء سے استعمال کیا جارہا ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ ’’گزشتہ ہفتے جنگلاتی آگ کو پھیلنے سے روکنے کیلئے سیکڑوں گیلن ’’فوس چیک‘‘ ڈالا جاچکا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: لالو یادو اور پشو پتی پارس کے درمیان ملاقات
اس مادے کو پیریمیٹر نامی کمپنی تیار کرتی ہے
’’فوس چیک‘‘ نامی مادے کو ’’پیریمیٹر‘‘ نامی کمپنی تیار کرتی ہے۔ قبل ازیں کمپنی یہ ہدایات جاری کرچکی ہے کہ جتنی جلدی ہوسکے اس مادے کو ہٹایاجانا چاہئے کیونکہ یہ انسانی صحت کے علاوہ بحری جانداروں اور جنگلی جانوروں کیلئے بھی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
یہ پاؤڈر جنگلی جانوروں کی صحت کیلئے مضر ہوسکتا ہے۔ تصویر: ایکس
لاس اینجلس جنگلاتی آگ کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات
لاس اینجلس میں جنگلاتی آگ کے نتیجے میں اب تک ۲۵؍سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ کئی رہائش گاہیں تباہ ہوچکی ہیں۔اب تک ۱۲؍ہزار ۳۰۰؍ اسٹرکچر تباہ ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد کا انخلاء کیا جاچکا ہے۔ اب تک جنگلاتی آگ کی وجہ معلوم نہیں کی جاسکی ہے جبکہ تفتیش کار آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کر رہے ہیں۔