سابق امریکی صدر بارک اوباما ۱۰؍ اکتوبر سے ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کی انتخابی مہم کے پروگراموں میں حصہ لینا شروع کریں گے۔واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات ۵؍ نومبر کو ہوں گے۔
EPAPER
Updated: October 06, 2024, 4:31 PM IST | Washington
سابق امریکی صدر بارک اوباما ۱۰؍ اکتوبر سے ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کی انتخابی مہم کے پروگراموں میں حصہ لینا شروع کریں گے۔واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات ۵؍ نومبر کو ہوں گے۔
سابق امریکی صدر بارک اوباما ۱۰؍ اکتوبر سے ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کی انتخابی مہم کے پروگراموں میں حصہ لینا شروع کریں گے۔ اے بی سی نیوز نے یہ اطلاع دی۔ کملا ہیرس کی مہم کے سینئر رکن نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اوباما انتخابی تشہیرکیلئے ہیرس کی مہم میں مدد کریں گے جس میں اہم ریاستوں میں تقاریر کی منصوبہ بندی کی جائے گی جن میں سے پہلا پنسلوانیا ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے: اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا احتجاج، فوج طلب کرلی گئی
اس سے قبل، پولیٹیکو نے اطلاع دی تھی کہ کمال ہیرس سمیت ڈیموکریٹس کے رضاکاروں کو اس بات پر تشویش ہے کہ نائب صدر انتخابی مہم کے کافی پروگرام نہیں کر رہے ہیں جس سے انہیں انتخابات میں نقصان پہنچ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات ۵؍ نومبر کو ہوں گے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی نمائندگی نائب صدر کملا ہیرس کریں گی اور ریپبلکن پارٹی کی نمائندگی سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کریں گے۔