• Thu, 30 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

پنسلوانیا میں فلسطینی طالب علم کو انتہا پسند کہنے پر امریکی ٹیچر معطل

Updated: January 28, 2025, 4:56 PM IST | Pennsylvania

امریکی ریاست پنسلوانیا میں پبلک اسکول کے ٹیچر کو اس وقت معطل کر دیا گیا جب انہوں نے فلسطین نژاد امریکی طالب علم کو مبینہ طور پر انتہا پسند کہا۔ فلسطین نژاد امریکی طالب علم نے کلاس میں اپنی نشست بدلنے کی درخواست کی تو ٹیچر نے کہا میں دہشت گردوں سے بات نہیں کرتا۔

Palestinian flag. Photo: INN.
فلسطینی پرچم۔ تصویر: آئی این این۔

امریکی ریاست پنسلوانیا میں پبلک اسکول کے ٹیچر کو اس وقت معطل کر دیا گیا جب انہوں نے فلسطین نژاد امریکی طالب علم کو مبینہ طور پر انتہا پسند کہا۔ برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق مڈل اسکول کی انتظامیہ اور مسلم وکالتی گروپ کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی ہے۔ انسانی حقوق کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ۷؍ اکتوبر۲۰۲۳ء کو حماس کے حملے کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جنگ مسلط کرنے سے امریکہ میں مسلم مخالف، فلسطین مخالف اور یہودی مخالف نفرت انگیز واقعات میں شدت آئی ہے۔ سینٹرل ڈوفن اسکول انتظامیہ نے بتایاکہ گذشتہ ہفتےا سکول ٹائم کے بعد ایک پروگرام کے دوران ٹیچر پر اس الزام کے بارے میں معلوم ہوا۔ 

یہ بھی پڑھئے: چینی اے آئی ایپ نے چیٹ جی پی ٹی کیساتھ دیگرکیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نسل پرستانہ تبصرہ کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ مبینہ واقعے میں ملوث ٹیچر کو تحقیقاتی عمل کے دوران معطل رہنا ہو گا۔ امریکن اسلامک ریلیشنز کونسل نے بیان میں کہاکہ فلسطین نژاد امریکی طالب علم نے کلاس میں اپنی نشست بدلنے کی درخواست کی تو ٹیچر نے کہا میں دہشت گردوں سے بات نہیں کرتا۔ امریکن اسلامک ریلیشنز کونسل اورا سکول کی جانب سے استاد یا طالب علم کا نام ظاہر نہیں کیا گیا جبکہ اسلامک ریلیشنز کونسل طالب علم کے والدین سے رابطے میں ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK