نیویارک یونیورسٹی نے سب سے پہلے بہار ۲۰۲۲ء میں گلوکارہ پر اپنا کورس پیش کیا تھا اور اب وہ "Taylor Swift: Topics in Recorded Music" کورس پیش کر رہی ہے۔
EPAPER
Updated: January 28, 2025, 11:21 AM IST | Inquilab News Network | Washington
نیویارک یونیورسٹی نے سب سے پہلے بہار ۲۰۲۲ء میں گلوکارہ پر اپنا کورس پیش کیا تھا اور اب وہ "Taylor Swift: Topics in Recorded Music" کورس پیش کر رہی ہے۔
مشہور پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ مسلسل کامیابی کے نئے سنگ میل عبور کررہی ہیں۔ ان کا دی ایراز ٹور (۲۴-۲۰۲۳)، ۲ بلین ڈالر کمائی کے ساتھ اب تک سب سے زیادہ کمائی کرنے والا والا ٹور بن گیا ہے۔ ۳۵ سالہ سوئفٹ ایک گلوکارہ کے ساتھ نغمہ نگار اور کاروباری شخصیت ہیں۔ انہیں ۲۰۲۳ء میں ٹائم میگزین کا پرسن آف دی ایئر کا خطاب دیا گیا تھا۔ بحیثیت شاعر ان کا قد ناقابل تردید ہو گیا ہے اور مقبول انگریزی ادیب ولیم شیکسپیئر سے ان کا موازنہ کیا جارہا ہے۔
گزشتہ برسوں میں سوئفٹ کو عالمی سطح پر معروف امریکی تعلیمی اداروں کے نصاب میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ ہارورڈ، اسٹینفورڈ، کیلی فورنیا، برکلے، نیو یارک یونیورسٹی سمیت کئی یونیورسٹیوں نے سوئفٹ کی شاعری اور موسیقی پر کورس ڈیزائن کئے ہیں۔ ان کی موسیقی اور شخصیت دونوں کو زیادہ تر جنس اور ثقافتی مطالعات کے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔ سوئفٹ کے گانوں کو مستقل متنی تجزیہ اور ادبی جانچ پڑتال کے لئے کافی نفیس سمجھا جاتا ہے۔ ان کے گانوں کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ لطیف لیکن واضح طور پر، دی گریٹ گیٹسبی سے جین آئر تک ایلس ان ونڈر لینڈ سے ورڈز ورتھ تک، ادب کا حوالہ دیتی ہیں۔ ٹیلر سوئفٹ کے مداحوں، جنہیں "سوئفٹیز Swifties" کہاجاتا ہے، کے درمیان یہ کورسیز مقبول ہورہے ہیں۔ سوئفٹ اب امریکی یونیورسٹیوں میں سب سے زیادہ مقبول کورسیز میں شامل ہوگئی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: اسپوٹیفائی گلوبل ٹاپ آرٹسٹ ۲۴ء: خطاب پر مسلسل دوسرے سال ٹیلر سوئفٹ کا قبضہ
امریکی کالجز کے موسم خزاں ۲۰۲۴ء میں پیش کئے گئے، سوئفٹ سے متعلق ۱۳ کورسز کی فہرست ویب سائٹ www.bestcolleges.com پر موجود ہے۔ ۲۰۲۴ء میں، ہارورڈ یونیورسٹی نے "ٹیلر سوئفٹ اور اس کی دنیا" کا کورس پڑھایا اور اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے "آخری عظیم امریکی نغمہ نگار: اسٹوری ٹیلنگ ود ٹیلر سوئفٹ تھرو دی ایراز" کورس پیش کیا۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے میں "آرٹسٹری، پالیسی، اور انٹرپرینیورشپ: ٹیلر ورژن"، "ٹیلر سوئفٹ برانڈ ماسٹر مائنڈ" شامل ہیں۔ میامی یونیورسٹی اور امریکن یونیورسٹی میں "سوئفٹونومکس: اکنامکس آف ٹیلر سوئفٹ" کورس پیش کیا گیا۔ ویب سائٹ کے مطابق، ۲۰۲۵ء میں نیویارک یونیورسٹی سمیت کئی ادارے ان کورسیز کو جاری رکھیں گے۔ نیویارک یونیورسٹی نے سب سے پہلے بہار ۲۰۲۲ء میں گلوکارہ پر اپنا کورس پیش کیا تھا اور اب وہ "Taylor Swift: Topics in Recorded Music" کے عنوان سے کورس پیش کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ایلون نامی شخص `مریخ کا لیڈر` ہوگا: ایک مخطوطہ میں دعویٰ، صارفین کا ردعمل
ٹیلر سوئفٹ پر کورسیز پیش کرنے کا رجحان امریکہ سے باہر بھی پھیل گیا ہے۔ کوئین میری یونیورسٹی آف لندن میں ابتدائی ماڈرن لٹریچر کے لیکچرر کلیو ڈوئل نے تصدیق کی کہ ان کی کتاب ڈیئر ریڈر: ٹیلر سوئفٹ اینڈ دی آئیڈیا آف انگلش لٹریچر، ۲۰۲۶ء میں منظرعام پر آئے گی۔ انہوں نے ۲۰۲۳ء میں اپنی یونیورسٹی میں "ٹیلر سوئفٹ اینڈ لٹریچر" کے عنوان سے ایک سمر اسکول کورس ڈیزائن کیا۔