• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹرمپ نے ہندوستان کی ٹیکس پالیسی پر تنقید کی، باہمی ٹیکس لاگو کرنے کا عزم کیا

Updated: October 12, 2024, 5:45 PM IST | Washington

ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کو دوبارہ غیرمعمولی طور پر امیر بنانے کیلئے میں اپنے اقتصادی منصوبہ میں۔ باہمی تعاون پر زور دوں گا۔ یہ میرے منصوبے میں کافی اہمیت کا حامل ہے۔

Narendra Modi and Trump. Photo: INN
نریندر مودی اور ٹرمپ۔ تصویر: آئی این این

امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان نے غیر ملکی اشیاء پر سب سے زیادہ ٹیکس عائد کیا ہے۔ انہوں نے عزم کیا کہ اگر وہ دوبارہ امریکی صدر منتخب ہوئے تو دونوں ممالک کے درمیان باہمی ٹیکس لاگو کریں گے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات اگلے ماہ ۵ نومبر کو منعقد ہوگے۔ ٹرمپ، ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے انتخابات لڑ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ وہ ۲۰۱۷ء سے ۲۰۲۱ء تک ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر رہے ہیں۔ ڈیٹروئٹ، مشی گن میں تقریر کرتے ہوئے ٹرمپ نے اپنی اقتصادی پالیسی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ کو دوبارہ غیرمعمولی طور پر امیر بنانے کیلئے وہ اپنے اقتصادی منصوبہ میں۔ باہمی تعاون پر زور دیں گے۔ یہ لفظ ان کے منصوبے میں نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ امریکہ عام طور پر غیر ملکی مصنوعات پر زیادہ ٹیکس۔نہیں لگاتا۔ 

یہ بھی پڑھئے: سرکاری مدارس کے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ

ٹرمپ نے کہا کہ فی الحال امریکہ واقعی کوئی چارج نہیں لیتا ہے۔ چین امریکی مصنوعات پر ۲۰۰ فیصد ٹیرف وصول کرتا ہے۔ برازیل بھی کافی ٹیکس لگاتا ہے۔ ان سب کے درمیان ہندوستان سب سے زیادہ ٹیکس وصول کرتا ہے۔ اس موقع پر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور ہندوستان کے درمیان "بہت اچھے تعلقات" ہیں۔ ٹرمپ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف بھی کی۔ واضح رہے کہ ماضی میں بھی کئی مواقع پر ٹرمپ امریکہ اور ہندوستان کے تجارتی تعلقات پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔ گزشتہ ماہ ۱۷ ستمبر کو ٹرمپ نے ہندوستان کو امریکہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کا "غلط فائدہ اٹھانے والا" قرار دیا تھا۔ اسی طرح اگست ۲۰۲۳ء میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ہندوستان امریکی مصنوعات پر بہت زیادہ ٹیکس عائد کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ اگر وہ ۲۰۲۴ء میں اقتدار میں آئے تو باہمی ٹیکس متعارف کرائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK