• Thu, 02 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹرمپ کی انتخابی فتح منصفانہ اور شفاف ہے، اقتدار کی منتقلی پرامن ہوگی: بائیڈن

Updated: November 09, 2024, 12:12 PM IST | Washington

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی فتح کو منصفانہ اور شفاف قرار دیتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ اقتدار کی منتقلی پرامن ہو گی۔

Biden speaking at the White House. Photo: AP and PTI
بائیڈن وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر: اے پی اورپی ٹی آئی

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی فتح کو منصفانہ اور شفاف قرار دیتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ اقتدار کی منتقلی پرامن ہو گی۔وہائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں اپنےقومی خطاب میں بائیڈن  ، جو کہ ایک طویل عرصے سے ٹرمپ کے سیاسی حریف رہے ہیں، نے جمعرات کو کہا کہ وہ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ٹرمپ نے کملا ہیرس کو الیکشن میں شکست دے دی ہے۔ انہوںنے یہ بھی کہا کہ عوامی رائے ہمیشہ غالب ہوتی ہے۔ جیسا کہ میں نے پہلے کئی بار کہا ہے کہ آپ اپنے ملک سے صرف اس وقت ہی محبت نہیں کرتے جب آپ فتح یاب ہوتے ہیں۔ آپ اپنے ہمسایہ سے صرف اس وقت محبت نہیں کرتے جب آپ ان سے متفق ہوں۔ 

شرح سود کم ہو نے سے سونے کی قیمت میں اضافہ کا امکان

بائیڈن نےجو نصف صدی سے ڈیموکریٹک پارٹی سے وابستہ ہیں، اس پر افسوس کا اظہار کیا کہ ان کے ساتھ۲۰۲۰ء کا الیکشن لڑنے والی نائب صدر ان کی جانشین نہ بن سکیں۔ان کی مہم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ متاثر کن رہی اور   انہوں نے پوری دلجمعی سے بھر پور کوشش کی۔ ہم یہ مقابلہ ہار گئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK