Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

امریکہ: ٹرمپ کا ہندوستان اور چین پر۲؍ اپریل سے باہمی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

Updated: March 05, 2025, 5:35 PM IST | Washington

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کو اعلان کیا کہ ہندوستان، چین اور دیگر ممالک پر۲؍ اپریل سے باہمی ٹیرف عائد کیے جائیں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ ہندوستان ہم پر آٹو ٹیرف۱۰۰؍ فیصد سے زیادہ عائد کرتا ہے اور یہ نظام منصفانہ نہیں ہے۔

President of  America Donald Trump. Photo INN
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: آئی این این

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کو اعلان کیا کہ ہندوستان، چین اور دیگر ممالک پر۲؍ اپریل سے باہمی ٹیرف عائد کیے جائیں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ ہندوستان ہم پر آٹو ٹیرف۱۰۰؍ فیصد سے زیادہ عائد کرتا ہےاور یہ نظام غیر منصفانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’اوسطاً یورپی یونین، چین، برازیل، ہندوستان، میکسیکو اور کنیڈا اور دیگر ممالک ہم پر بہت زیادہ ٹیرف عائد کرتے ہیں۔ ہندوستان ہم پر آٹو ٹیرف۱۰۰؍ فیصد سے زیادہ عائد کرتا ہے۔ چین ہمارے مصنوعات پر اوسطاً ہمارے مقابلے میں دوگنا ٹیرف وصول کرتا ہے۔ یہ نظام ریاستہائے متحدہ امریکہ کیلئے منصفانہ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ’’ میں چاہتا تھا کہ یہ۱؍ اپریل کو ہو لیکن میں یہ نہیں چاہتا کہ اپریل فول کے دن کے طور پر پہچانا جاؤں، لہٰذا،۲؍ اپریل کو باہمی ٹیرف نافذ ہوں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: کنیڈا امریکہ پر انتقامی ٹیرف نافذ کرے گا، چین کا بھی جوابی اقدامات کا عزم

اس سے قبل،ٹرمپ نے بارہا ہندوستان پر باہمی ٹیکس عائد کرنے کے اپنے ارادے کا اظہار کیا تھا، یہ کہتے ہوئے کہ نئی دہلی غیر ملکی مصنوعات پر زیادہ ٹیرف وصول کرتی ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے چین ، برازیل، کے ساتھ دیگر ملکوں کو بھی امریکہ پر زیادہ ٹریف عائد کرنے پر نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک امریکہ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ساتھ ہی ٹرمپ نے لفظ باہمی کی بھی وضاحت کی۔ اور کہا کہ اگر ہندوستان امریکہ سے ۱۰۰؍ فیصد ٹیرف وصول کرتا ہے تو کیا ہم ان سے اسی چیز کیلئے کچھ نہیں وصول کریں گے۔
منگل کو، ٹرمپ نے کہا کہ میکسیکو اور کنیڈا سے درآمدات پر ٹیرف کا مقصد ان دو ہمسایہ ممالک کو فینٹنائل اسمگلنگ کے خلاف اقدامات میں اضافہ کرنے اور غیر قانونی تارکین وطن کو روکنےپر مجبور کرنا تھا۔فلوریڈا کی اپنی تقریر میں انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ اپنی مصنوعات امریکہ میں نہیں بناتے ہیں، تو آپ ٹیرف ادا کرنا ہوگا، اور بعض صورتوں میں، کافی بڑا ٹیرف۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ دیگر ممالک نے دہائیوں سے امریکہ کے خلاف ٹیرف کا استعمال کیا ہے اور کہا کہ اب امریکہ کی باری ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ جو کچھ دیگر ممالک ہم پر عائد کریں گے، ہم بھی وہی ٹیرف عائد کریں گے، یہ باہمی ٹیرف ہے۔

یہ بھی پڑھئے: زیلینسکی کے ساتھ کشیدگی کے بعد ٹرمپ نے یوکرین کی فوجی امداد روک دی

واضح رہے کہ ٹرمپ نے اپنے انتخابی مہم کے دوران ٹیرف کا معاملہ اٹھایا تھا، اور امریکی عوام سے باہمی ٹیرف کا وعدہ کیا تھا۔اگست ۲۰۲۳ء میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ہندوستان امریکی مصنوعات پر ضرورت سے زیادہ ٹیکس عائد کرتا ہے، اور کہا کہ اگر وہ۲۰۲۴ء میں اقتدار میں آئے تو وہ باہمی ٹیکس متعارف کرائیں گے۔حالانکہ فروری میں ہندوستان نے درآمدی موٹر سائیکل جیسے ہارلی ڈیوڈسن پر کسٹم ڈیوٹی ۵۰؍ فیصدکم کردی تھی، تاہم ٹرمپ نے اسے بھی غیر منصفانہ اور ناقابل قبول قرار دیا تھا۔تین ماہ بعد، واشنگٹن نے ہندوستان کی جنرلائزڈ سسٹم آف پریفرنس پروگرام کے تحت ترقی پذیر ملک کے طور پر نامزدگی ختم کر دی تھی۔اس پروگرام کے تحت،اگر ترقی پذیر ممالک اس کی کانگریس کے ذریعے قائم کردہ اہلیت کے معیارات پر پورا اترتے ہیں تو کچھ مصنوعات امریکہ میں ڈیوٹی فری داخل ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK