• Fri, 31 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

امریکہ: مسافر بردار طیارے اور ہیلی کاپٹر میں تصادم، ۱۸؍سے زائد افراد ہلاک

Updated: January 30, 2025, 6:50 PM IST | Washington

امریکہ میں ایک مسافر بردار طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر میں تصادم کے بعد رونالڈرواشنگٹن نیشنل ہوائی اڈے کے قریب دریائے پوٹومیک میں کریش ہونے کے سبب ۱۸؍افراد سےز ائد افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اب تک اموات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔طیارے میں ۶۴؍افرادسوار تھے جن میں سے ۴؍ عملے کے افراد تھے۔

This accident happened in the middle of the night. Photo: PTI
یہ حادثہ نصف رات میں پیش آیا تھا۔ تصویر: پی ٹی آئی

 رساں ایجنسی رائٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ ’’۶۰؍ مسافروں اور ۴؍ عملے پر مشتمل طیارے کے فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے اور رونالڈ ریگن واشنگٹن نیشنل ہوائی اڈے کے قریب دریائے پوٹومیک میں کریش ہونے کے سبب ۱۸؍ سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔‘‘ ڈی سی فائر اینڈ ای ایم ایس چیف جون ڈون لی نے کہا کہ ’’نصف رات تصادم کے بعد مجھے نہیں لگتا کہ کوئی بھی شخص زندہ بچا ہوگا اور ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے۔ ہم ریسکیو آپریشن سے بحالی کے آپریشن کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اب ہمیں نہیں لگتا ہے کہ کوئی بھی شخص اس حادثے کے بعد زندہ بچا ہوگا۔‘‘ امریکی ایئرلائنس نے سی ای او نے کہا کہ ’’اس وقت ہمیں یہ نہیں معلوم ہے کہ پی ایس اے کے ایئرکرافٹ کے راستے میں فوج کا ہیلی کاپٹر کیوں آگیا تھا۔‘‘ 

دی واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ’’یہ حادثہ بدھ کی رات ۸؍ بجکر ۴۷؍ منٹ پر پیش آیا تھا۔ ہیلی کاپٹر میں تین فوجی اہلکار سوار تھے۔‘‘ متعدد خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق ’’دریائے پوٹومیک میں راحت رسانی اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔واشنگٹن ڈی سی، امریکہ کے میئر موریل بوسسر نے اب تک حادثے سے ہونے والے جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی ہے۔‘‘

جائے حادثے پر راحت رسانی کا کام جاری ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی

انہوں نے کہا کہ ’’ہم صرف یہ بتا سکتے ہیں کہ طیارے میں کتنے افراد سوار تھے؟‘‘ امریکی ایئرلائنس کی فلائٹ ۵۳۴۲؍، جسے پی ایس اے ایئرلائنس آپریٹ کرتی ہے، ویچیتا، کنساس، امریکہ جارہی تھی، ایسٹرن اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق ۹؍ بجے فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرائی تھی۔ ڈی سی پولیس، ڈی سی فائر اور میٹروپولیٹن پولیس ڈپارٹمنٹ آف دی ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی جانب سے جاری کئے گئے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’اب تک اموات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: سعودی عرب: غلافِ کعبہ پہلی بار مکہ مکرمہ سے باہر نمائش کیلئے پیش

رائٹرز کے مطابق’’امریکی ایئرلائنس کے سی ای او رابرٹ آئیسوم نے بتایا کہ ’’ہم تفتیش کیلئے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ سے رابطے میں ہیں اور ہمیں جتنی معلومات دستیاب ہوں گی ہم وہ فراہم کریں گے۔‘‘ اے ایف پی کے مطابق ’’یہ ایئرپورٹ جمعہ کوصبح کے ۵؍ بجے تک بند رہے گا۔‘‘

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’خدا مہلوکین کی مغفرت فرمائے۔ ہم حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور معلومات فراہم کرتے رہیں گے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK