Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

امریکہ: ’’خود جلاوطنی‘‘ کے آپشن کے ساتھ اسائلم فون ایپ دوبارہ لانچ

Updated: March 11, 2025, 3:52 PM IST | Washington

ٹرمپ انتظامیہ نے ’’خود جلاوطنی‘‘ کے آپشن کے ساتھ اسائلم فون ایپ دوبارہ لانچ کیا ہے جس کا نام اب ’’سی بی پی ہوم‘‘ ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

ٹرمپ انتظامیہ نے تارکین وطن کو پناہ کی درخواست کیلئے استعمال ہونے والے ایپ ’’اسائلم‘‘ کو دوبارہ لانچ کیا ہے جس میں نیا فیچر شامل کیا گیا ہے جو امریکہ میں غیر قانونی طور پر رہنے والے لوگوں کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے ملک چھوڑنا چاہتے ہیں۔ اس ایپ کا نام تبدیل کرکے ’’سی بی پی ہوم‘‘ کردیا گیا ہے جو ’’خود جلاوطنی‘‘ کی حوصلہ افزائی کیلئے یہ ٹرمپ کی مہم کا حصہ ہے۔ امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن کے قائم مقام کمشنر پیٹ فلورس نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ یہ ایپ امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو رضاکارانہ طور پر جانے کے اپنے ارادے کا اعلان کرنے کا ایک آسان راستہ فراہم کرتا ہے، اور انہیں سخت نتائج کا سامنا کرنے سے پہلے ملک سے نکل جانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:امریکہ میں موسم گرماکی آمد، گھڑیوں کی سوئیاں ایک گھنٹہ آگے کردی گئیں

واضح رہے کہ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے چند لمحوں بعد ہی ایپ کے پہلے ورژن، سی بی پی ون نے تارکین وطن کو پناہ کیلئے درخواست دینے کی اجازت دینی بند کر دی، اور دسیوں ہزار بارڈر اپائنٹمنٹس منسوخ کر دی گئیں۔ ملک میں ۹؍ لاکھ سے زیادہ لوگوں کو سی بی پی ون کے تحت امیگریشن پیرول پر، عام طور پر دو سال کیلئے، جنوری ۲۰۲۳ء سے اجازت دی گئی تھی۔ یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے بارہا ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو وہاں سے نکل جانے پر زور دیا ہے۔
اس ضمن میں مائیگریشن پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ منسلک پالیسی تجزیہ کار کولین پوتزل کاواناؤ نے کہا کہ ’’مجھے یقین نہیں ہے کہ ان کے ارادے کیا ہیں۔ لیکن وہ امیگریشن کے ارد گرد خوف کا کلچر پیدا کر رہے ہیں۔ وہ انہیں آئی سی ای گرفتاریوں سے لے کر تارکین وطن کو گوانتانامو بے کے حراستی کیمپ میں بھیجنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ نئے ایپ اس ’’ٹارگٹڈ عوامی رابطہ مہم‘‘ کا حصہ ہو سکتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو امریکہ چھوڑنے پر زور دیا جا سکے۔ اس سے قبل خبریں تھیں کہ امریکہ میں غیر قانونی طور پر رہنے والے کچھ لوگوں نے ٹرمپ کے حلف لینے سے پہلے ہی وہاں سے نکلنے کا انتخاب کیا تھا، حالانکہ ان کی تعداد نہیں بتائی گئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK