وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ان سے قومی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور نہ ہی اس میں غیر ملکی ہاتھ ہونے کا کوئی ثبوت موجود ہے۔
EPAPER
Updated: December 14, 2024, 9:05 PM IST | Inquilab News Network | Washington
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ان سے قومی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور نہ ہی اس میں غیر ملکی ہاتھ ہونے کا کوئی ثبوت موجود ہے۔
امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ملک کے مختلف حصوں میں نمودار ہونے والے پراسرار ڈرونز پر "فائرنگ" کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کچھ دنوں قبل یہ ڈرون پہلی بار نیو جرسی میں دیکھے گئے تھے لیکن اب دوسرے علاقوں میں بھی دیکھے جا رہے ہیں۔ ڈرونز کے مسئلہ پر وفاقی حکومت اور وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ان سے قومی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور نہ ہی اس میں غیر ملکی ہاتھ ہونے کا کوئی ثبوت موجود ہے۔ تاہم، پراسرار ڈرون کے ظاہر ہونے کے واقعات کی تحقیقات جاری ہے۔
ٹرمپ نے جمعہ کو اپنے ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ پورے ملک میں پراسرار ڈرونز دکھائی دے رہے ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ یہ واقعی ہماری حکومت کے علم کے بغیر ہو سکتا ہے۔ ٹرمپ نے پوسٹ کے آخر میں اپنے ذاتی دستخط کے ساتھ مطالبہ کیا کہ (ڈرونز کی حقیقت کے متعلق) عوام کو ابھی بتائیں۔ ورنہ، ڈرونز پر گولیاں برسائیں!
یہ بھی پڑھئے: امریکہ: ہند نژاد اوپن اے آئی وِسل بلور سچیر بالاجی اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے
جمعرات کو وائٹ ہاؤس نے بیان دیا کہ ابھی تک اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے کہ دکھائی دینے والے ڈرونز سے قومی سلامتی یا عوامی تحفظ کو خطرہ لاحق ہے یا ان کے پیچھے کوئی غیر ملکی سازش ہے۔