• Sun, 22 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امریکہ: کارٹون کے ذریعے پیجر دھماکہ پرمسلم امریکی قانون ساز رشیدہ طلیب پر طنز

Updated: September 21, 2024, 10:00 PM IST | Washington

قدامت پسندامریکی جریدے’’ نیشنل ریویو ‘‘میں شائع کارٹون میں لبنان پیجر دھماکہ کے ساتھ فلسطینی نژاد امریکی قانون ساز رشیدہ طلیب کا مذاق اڑایا گیا ہے، نسل پرستی پر مبنی اس کارٹون کے خلاف طلیب نے ایکس پر ایک پوسٹ کرکے اس کی مـذمت کی ہے۔

Palestinian American US lawmaker Rashida Tlaib. Photo: X
فلسطینی نژاد امریکی قانون ساز رشیدہ طلیب ۔ تصویر: ایکس

قدامت پسندامریکی جریدے نیشنل ریویو نے ایک کارٹون شائع کیا جس میں ایک خاتون کو دھماکہ شدہ پیجر کے ساتھ دکھایا گیا ہے، اس کارٹون کے ذریعے دراصل اس ہفتے لبنان میں موجود حزب اللہ کے ذریعے استعمال کئے جانے والے پیجر میں ہونے والے دھماکے کے بہانے فلسطینی نژاد امریکی قانون ساز خاتون کا مذاق اڑایا گیا ہے، اس کارٹون کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی نژاد امریکی قانون ساز رشیدہ طلیب نے جمعہ کو سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ’’ ایسے وقت میں جب ہم انتہائی کرب سے گزر رہے ہیں، نسل پرستی پر مبنی یہ کارٹون ہمارے عرب اور مسلم معاشرے کے خلاف مزید نفرت اور تشدد کا باعث ہوگا، جو ہمیں مزید غیر محفوظ بنا دے گا۔میڈیا کے ذریعے اس نسل پرستی کو قبولیت عطا کرنا قابل مذمت فعل ہے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: مسلم پرسنل لاء بورڈ کا وقف ترمیمی بل منسوخ کروانے کا مطالبہ

واضح رہے کہ طلیب امریکی کانگریس میں واحد فلسطینی نژاد خاتون ہیں، وہ مشی گن سےنمائندگی کرنے والی ڈیموکریٹ ہیں۔ان کے علاوہ دیگر مسلموں کی وکالت کرنے والے گروہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی اس کارٹون کی مذمت کی ہے۔حالانکہ’’ نیشنل ریویو ‘‘کی جانب سے اس بابت کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔اس کارٹون کا عنوان ’’ طلیب پیجر حماس ‘‘ ہے جس میں ایک خاتون کو دھماکہ شدہ پیجر کے پاس بیٹھے دکھایا گیا ہے جبکہ اس کی ڈیسک پر ’’ مرحوم طلیب‘‘ درج ہے، ساتھ ہی وہ خاتون کہ رہی ہےکہ ’’ اف میرے پیجر میں ابھی ابھی دھماکہ ہوا ہے۔‘‘ یہ کارٹون ہنری پائن نے تخلیق کیا ہے، جو’’ ڈیٹرائٹ نیوز ‘‘کے آٹو نقاد ہیں، اس تعلق سے  ڈیٹرائٹ نیوز نے صفائی دیتے ہوئےکہا کہ اس کا کارٹون کی تخلیق میں کوئی کردار نہیں ہے اور نہ ہی اس نے اس کی تقسیم کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: وَن نیشن، وَن الیکشن کمیٹی کی سفارشات ناقص: سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائے قریشی

واضح رہے کہ منگل کو لبنان میں حزب اللہ کے زیر استعمال ہزاروں پیجر میں دھماکہ ہوا تھا، اس کے ایک دن بعد دستی ریڈیو میں بھی دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو گئے۔ حزب اللہ نے ان دھماکوں کا الزام اسرائیل پر عائد کیا ہے، حالانکہ اسرائیل نے ابھی تک اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ طلیب نے ہمیشہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، ساتھ ہی انہوں نے اسرائیل کو امریکی حمایت کی بھی مذمت کی ہے۔دوسری جانب انسانی حقوق کے علمبرداروں نے اس جنگ میں رفتہ رفتہ مسلمان ، عرب،اور یہودیوں کے غیر انسانی ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK