• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امریکہ : ٹائم میگزین نے ڈونالڈ ٹرمپ کو "پرسن آف دی ایئر" قرار دیا

Updated: December 13, 2024, 10:02 PM IST | Inquilab News Network | New York

اس سے قبل، ٹائم کی جانب سے ٹرمپ کو ۲۰۱۶ء میں "سال کی بہترین شخصیت" کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔

Newly Elected US President Donald Trump. Photo: X
نومنتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: اآئی این این

عالمی سطح پر معروف ٹائم میگزین نے جمعرات کو امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سال کی بہترین شخصیت قرار دیتے ہوئے "پرسن آف دی ایئر" کے اعزاز سے نوازا ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے دوسری مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل انہیں ۲۰۱۶ء میں "سال کی بہترین شخصیت" کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔


میگزین کے سرورق کی رونمائی کے موقع پر میگزین نے ایک بیان میں کہا کہ ایک تاریخی واپسی کرنے، ایک غیر معمولی سیاسی تبدیلی لانے، امریکی صدارت کو نئے انداز میں پیش کرنے اور دنیا میں امریکہ کے کردار کو تبدیل کرنے کیلئے ڈونالڈ ٹرمپ، کو ٹائم کا ۲۰۲۴ء کیلئے "پرسن آف دی ایئر" منتخب کیا گیا ہے۔ ٹائم میگزین کے تازہ شمارہ کے سرورق پر ڈونالڈ ٹرمپ کی تصویر شائع کی گئی ہے جس میں وہ نیلا سوٹ اور اپنی مخصوص سرخ ٹائی پہنے دکھائی دے رہے ہیں اور سوچنے کا پوز دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: میٹا کے بعد امیزون کا ڈونالڈ ٹرمپ کے افتتاحی فنڈ میں ایک ملین ڈالر کا تعاون

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ امیدوار اور نائب امریکی صدر کملا ہیرس کے خلاف زبردست فتح حاصل کی ہے۔ وہ اگلے سال ۲۰ جنوری کو امریکی صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK