ہندوستانی کلاسیکل میوزک کو عالمی اسٹیج پر لے جانے والے استاد ذاکر حسین کے بارے میں بہت سے لوگ بہت سی باتیں جانتے ہونگے مگر کم ہی کو علم ہوگا کہ انہوں نے اپنی اسکولی تعلیم سینٹ مائیکل اسکول (ماہم) اور اعلیٰ تعلیم سینٹ زیویئرس کالج (وی ٹی) سے مکمل کی تھی۔
استاد ذاکر حسین سینٹ زیویئرس کالج میں موسیقی کے ایک پروگرام میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے۔(تصویر :نیتا کولہتکر)
ہندوستانی کلاسیکل میوزک کو عالمی اسٹیج پر لے جانے والے استاد ذاکر حسین کے بارے میں بہت سے لوگ بہت سی باتیں جانتے ہونگے مگر کم ہی کو علم ہوگا کہ انہوں نے اپنی اسکولی تعلیم سینٹ مائیکل اسکول (ماہم) اور اعلیٰ تعلیم سینٹ زیویئرس کالج (وی ٹی) سے مکمل کی تھی۔
یہ بھی پڑھئے: ’’میں نے ان کے لئے طبلہ بنایا، انہوں نے میری زندگی بنائی‘‘
ممبئی کی سینئر صحافی نیتا کولہتکر نے استاد ذاکرحسین کی مادرِ علمی کے ایک واقعہ کی تصویر پیر کو سوشل میڈیا ’ایکس‘ پر شیئر کی ہے جو انہوں نے سینٹ زیویئرس کالج میں خود اتاری تھی۔ اس تعلق سے انہوں نے بتایا کہ سینٹ زیویئرس کالج میں وہ ’آئی ایم جی (انڈین میوزک گروپ)‘ کی ممبر تھیں جس کی سالانہ تقریب ِموسیقی منعقد کی جاتی تھی جو کبھی کبھار شام کو شروع ہوکر دوسری صبح تک جاری رہتی تھی۔ ۱۹۸۹ء میں جب وہ سینٹ زیویئرس میں بی اے کی طالبہ تھیں تب اس سالانہ تقریب میں استاد ذاکر حسین کو مدعو کیا گیا تھا۔ تقریب میں فلیش لائٹ کے بغیر تصویریں اتارنی تھیں اور چونکہ نیتا کولہتکر کے والد فوٹو گرافر تھے اور انہوں نے انہیں فوٹوگرافی سکھائی تھی اس لئے گروپ نے انہیں تصویریں اتارنے کی ذمہ داری سونپی۔ نیتا نے بتایا کہ ذاکر حسین نے اُن کی پیٹھ تھپتھپائی اور کہا کہ اُنہیں اپنی مادرِ علمی پر فخر ہے کہ یہاں کی ایک طالبہ فوٹوگرافی کررہی ہے۔ بقول نیتا: ’’یہ ستائش میرے لئے آج بھی بہت معنی رکھتی ہے۔ ‘‘