• Sat, 25 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اتراکھنڈ: کابینہ میں یکساں سول کوڈ مینول کو منظوری، نفاذ کی تاریخوں کا اعلان جلد

Updated: January 21, 2025, 10:52 AM IST | Dehradun

اتراکھنڈ کی راجدھانی میں آج پیر کو ریاستی سکریٹریٹ میں وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ ہوئی جس میں یکساں سول کوڈ کے دستور العمل (مینول) کو منظوری دے دی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس پرعمل درآمد کی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

Pushkar Singh Dhami (centre) showing the UCC manual. Photo: INN
پشکر سنگھ دھامی(درمیان) یو سی سی کا مینول دکھاتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

اتراکھنڈ کی راجدھانی میں آج پیر کو ریاستی سکریٹریٹ میں وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ ہوئی جس میں یکساں سول کوڈ کے دستور العمل (مینول) کو منظوری دے دی گئی۔ مینول کی منظور کے بعد قانون کے نفاذ کا راستہ صاف ہو گیا ہے اور اس طرح اتراکھنڈ یونیفارم سول کوڈ نافذ کرنے والی پہلی ریاست بن جائے گی۔ یو سی سی کے مینول کی منظوری کے بعد بیان دیتے ہوئے اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ ہماری حکومت نے۲۰۲۲ء کے انتخابات سے پہلے جو وعدے کئے تھے ان کو پورا کیا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ اس پر عملدرآمد کی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے:مدھیہ پردیش: آٹو ڈرائیور کی بیٹی عائشہ انصاری ڈپٹی کلکٹر بنیں

دھامی نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے۲۰۲۲ء میں اتراکھنڈ کے لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ ہماری حکومت بنتے ہی ہم کامن سول کوڈ بل لائیں گے۔ ہم اسے لے آئے ہیں۔ اس سے قبل ڈرافٹ کمیٹی نے اس کا مسودہ تیار کیا، اسے پاس کیا گیا، صدر جمہوریہ نے اسے منظور کیا اور اب یہ ایک ایکٹ بن گیا ہے۔ تربیت کا عمل بھی تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ ہر چیز کا تجزیہ کرنے کے بعد ہم جلد ہی عمل درآمد کی تاریخوں کا اعلان کریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال۶؍ فروری کو یو سی سی بل پہلی بار اتراکھنڈ میں خصوصی اسمبلی اجلاس میں پیش کیا گیا تھا۔ جبکہ ۷؍ فروری کو اسے اسمبلی میں بھاری اکثریت سے منظور کیا گیا۔ اس کے بعد ۱۳؍ مارچ کو صدر دروپدی مرمو نے اس بل پر دستخط کرکے اسے قانون کا درجہ دے دیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK