• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ویٹیکن کی ٹرمپ کو مبارکباد، ان سے حکمت اور دانشمندی کی امید

Updated: November 07, 2024, 10:06 PM IST | Vatican City

ویٹیکن کے اطالوی کارڈینل پیٹرو پیرولین نے آج کہا کہ ہم ٹرمپ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان سے حکمت اور دانشمندی کی امید کرتے ہیں۔ پیٹرو نے ٹرمپ پر طنز کیا کہ دنیا میں جاری تنازعات کو حل کرنے کیلئے ان کے پاس ’’جادو کی چھڑی‘‘ نہیں ہے۔

Pietro Perolin. Image: X
پیٹرو پیرولین۔ تصویر: ایکس

ویٹیکن کے سیکریٹری آف سٹیٹ نے آج اس شک کے اظہار کے درمیان امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی کہ ان کے پاس انتخابی مہم کے دوران کئے گئے وعدے کے مطابق تنازعات کو جلد ختم کرنے کیلئے ’’جادو کی چھڑی‘‘ ہے۔ روم میں ایک کانفرنس کے موقع پر اطالوی کارڈینل پیٹرو پیرولین نے صحافیوں کو بتایا کہ ’’ہم ان سے (ٹرمپ) حکمت اور دانشمندی کی توقع کرتے ہیں کیونکہ یہ بائبل کے مطابق لیڈروں کی ایک بنیادی خوبی ہے۔‘‘ ٹرمپ کے یوکرین جنگ کو ۲۴؍ گھنٹوں کے اندر ختم کرنے کے وعدے کے بارے میں پوچھے جانے پر پیرولن نے جواب دیا کہ ’’آئیے اس کی امید کرتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ان (ٹرمپ) کے پاس جادو کی چھڑی نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ جنگوں کو ختم کرنے کیلئے بہت زیادہ عاجزی کی ضرورت ہوتی ہے، خاص مفادات پر توجہ دینے کے بجائے انسانیت کے عمومی مفادات کو تلاش کرنا ضروری ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ میں ٹرمپ کی تاریخی واپسی، ملک میں ’سنہری دور‘ کا وعدہ

امریکی معاشرے میں تقسیم پر قابو پانے کیلئے پیرولن نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ٹرمپ ’’پورے ملک کے صدر‘‘ ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ وہ ’’ایک ایسا عنصر ثابت ہوں گے جو تناؤ کو کم کرتا ہے... موجودہ تنازعات کو جو دنیا کو خون آلود کر رہے ہیں۔‘‘ خیال رہے کہ پیرولن کا تبصرے ڈیموکریٹ کملا ہیرس کے خلاف وہائٹ ہاؤس کیلئے ٹرمپ کی جیت پر ویٹیکن کی طرف سے پہلا سفارتی ردعمل تھا۔اب تک پوپ فرانسس نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK