• Fri, 22 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شملہ کی سنجولی مسجد کیس کا فیصلہ آگیا، ۳؍ منزلے منہدم کرنے کا حکم

Updated: October 06, 2024, 11:53 AM IST | Shimla

پہاڑی ریاست ہماچل کی راجدھانی شملہ کے مضافات میں واقع سنجولی میں مسجد کے تعلق سے جو تنازع کھڑا گیا تھا اور پھر یہ معاملہ میونسپل کمشنر کو سونپ دیا گیا تھا ، اس میں سنیچر کو فیصلہ آگیا ۔

Shimla Masjid. Photo: INN
شملہ مسجد۔ تصویر: آئی این این

پہاڑی ریاست ہماچل کی راجدھانی شملہ کے مضافات میں واقع سنجولی میں مسجد کے تعلق سے جو تنازع کھڑا گیا تھا اور پھر یہ معاملہ میونسپل کمشنر کو سونپ دیا گیا تھا ، اس میں سنیچر کو فیصلہ آگیا ۔ اس فیصلے کے مطابق مسجد کی ۳؍ بالائی منزلوں کو غیر قانونی قرار دے کر منہدم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ شملہ کے میونسپل کمشنر کی جانب سے دئیے گئے حکم کے مطابق  مسجد کی بالائی منزلیں غیر قانونی پائی گئی ہیں اس لئے ان کا انہدام  ۲؍ مہینے کے وقت میں کرلیا جائے۔

یہ بھی پڑھئے: ممبئی کی پہلی زیر زمین میٹرو کا وزیراعظم کے ہاتھوں افتتاح، پیر کو سروس کا آغا

اس بارے میں وقف بورڈ کے وکیل بی ایس ٹھاکر جنہوں نے عدالت میں مسجد انتظامیہ کی جانب سے مقدمہ لڑا، نے کہا کہ شملہ کی ضلع عدالت نے بھی یہی فیصلہ سنایا تھا اور اب اس پرکمشنر کورٹ نے مہر لگادی ہے اور میونسپل کمشنر کی جانب سے بھی یہی فرمان جاری کیا گیا ہے کہ بالائی ۳؍ منزلوں کو توڑ دیا جائے۔ یہ کام ۲؍ ماہ کی مدت میں مسجد انتظامیہ اپنے خرچ پر کرے گا جبکہ کمشنر نے مسجد کی پوری عمارت کے تعلق سے مزید سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔ اس معاملے میں اگلی سماعت کی تاریخ ۲۱؍ دسمبر مقرر کی گئی ہے۔ مسجد کمیٹی نے کمشنر کورٹ میں حلف نامہ دیا ہے کہ اس کے احکامات پر عمل کرتے ہوئےبالائی منزلوں کو توڑ دیں گے ۔ حالانکہ اسی حلف نامے میں مسجد انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ مسجد کا کوئی حصہ غیر قانونی نہیں ہے لیکن وہ شہر اور ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے اور فرقہ پرستوں کی سازشوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے ایک قدم پیچھے ہٹنے کو تیار ہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK