• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ویتنام: طوفان یاگی کے سبب لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب، تقریباً ۲۰۰؍ افراد ہلاک

Updated: September 12, 2024, 3:28 PM IST | Hanoi

ویتنام کی ریاستی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ویتنام میں طوفان یاگی کے سبب سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں تقریباً ۲۰۰؍ افراد ہلاک جبکہ ۱۲۸؍ زخمی ہیں۔اطلاعات کے مطابق ۸۰۰؍ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ منگل کو سیلاب کے سبب لاؤ کائی صوبہ کا لانگ نوگاؤں بہہ گیا تھا جس کے بعد اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

Aid workers assist people after floods in Lao Cai. Photo: X
لاؤ کائی میں سیلاب کے بعد امدادی کارکنان لوگوں کا تعاون کرتے ہوئے۔ تصویر: ایکس

ویتنام کی ریاستی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ویتنام میں طوفان یاگی کے سبب سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میںتقریباً ۲۰۰؍ افراد ہلاک جبکہ ۱۲۵؍ سے زائد گمشدہ ہوئے ہیں۔ جمعرات کو ویتنام کے وی این ایکسپریس نیوز پیپر نے رپورٹ کیا ہے کہ ۱۹۷؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں، ۱۲۸؍ گمشدہ ہیں جبکہ ۸۰۰؍ سے زائد افراد زخمی ہیں۔

ویتنام کے دارالحکومت میں دریائے سرخ میں پانی کی سطح آب ہو گئی ہے لیکن متعدد علاقے اب بھی سیلاب زدہ ہیں۔ویتنام کے تاے ہؤ ضلع میں لوگ گھنٹوں کے بل پانی سے گزرنے پرمجبور ہیں ، کچھ افراد نے اپنی سائیکلوں اور موٹر سائیکلوں کے ہیلمیٹ زیب تن کئے ہوئے تھے کیونکہ ان کی گاڑیاں پیچھے ہی رہ گئی ہیں۔ کچھ افراد چھوٹی کشتیوں کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل مکانی کر رہے تھے جبکہ پانی کی بوتلیں ، کولر اور دیگر اشیاء پانی پر تیرتی ہوئی نظر آئیں۔ 

طوفان یاگی جنوبی ایشیائی ممالک کو متاثر کرنے والا خطرناک طوفان تھا۔ اتوار کو طوفان کی شدت کم ہونے کے باوجود بارش جاری تھی جبکہ دریاؤں میں پانی کی سطح آب میں اضافہ ہو گیا تھا۔ ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں دو دہائیوں میں سب سے تباہ کن سیلاب آیا تھاجس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر شہریوں کا انخلاءکیا گیا تھا۔ منگل کو سیلاب کے سبب ویتنام کے لاؤ کائی صوبہ کا لانگ نوگاؤں بہہ گیا تھا جس کے بعد اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ 

خبر رساں ادارے وی این ایکسپریس کے مطابق بدھ کو سیکڑوں امدادی کارکنان نے گمشدہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن کیا لیکن جمعرات کی صبح گاؤں کے ۵۳؍ باشندے گمشدہ تھے۔ امدادی کارکنان کو ۷؍ لاشیں ملی ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد ۴۲؍ ہوگئی ہے۔ویتنام میں طوفان کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں سب سے زیادہ اموات درج کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: صدارتی مباحثہ میں کملا ہیرس کے سامنے ٹرمپ کئی بار بوکھلاہٹ کا شکار ہوئے

ویتنام کے لاؤ کوئی قصبے میں اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ پیر کو سیلاب کی وجہ سے ایک بریج منہدم ہو گیا تھا جبکہ ایک بس بہہ گئی تھی جس کے سبب درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ویتنام کے فو تھو صوبہ کے دریائے سرخ پر موجود بریج منہدم ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ۱۰؍ کاریں، ۲؍ موٹر بائیک اور ایک ٹرک پانی میں بہہ گئے تھے۔ ویتنام کے پہاڑی صوبہ کاؤ بانگ میں مسافر بردار بس سیلابی ندی میں بہہ گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK