ایئر انڈیا اور وستارا کے انضمام کے بعد ابتدائی مہینوں میں صارفین کیلئے ’’وستارا کے تجربہ‘‘ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائیگی۔ وستارا کی تمام موجودہ پروازیں وستارا کے موجودہ طیاروں کے بیڑے اور وستارا کے موجودہ عملہ کے ذریعے ہی آپریٹ کی جائیں گی۔
EPAPER
Updated: November 11, 2024, 9:36 PM IST | New Delhi
ایئر انڈیا اور وستارا کے انضمام کے بعد ابتدائی مہینوں میں صارفین کیلئے ’’وستارا کے تجربہ‘‘ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائیگی۔ وستارا کی تمام موجودہ پروازیں وستارا کے موجودہ طیاروں کے بیڑے اور وستارا کے موجودہ عملہ کے ذریعے ہی آپریٹ کی جائیں گی۔
منگل کو ٹاٹا گروپ کے فلیگ شپ کیریئر ایئر انڈیا کے ساتھ ضم ہونے سے قبل وستارا ایئرلائنز پیر کو اپنی آخری پرواز آپریٹ کریگی۔ اپنی ایک دہائی پر مشتمل خدمات میں، وستارا ایئرلائنز نے اپنی خدمات کے ذریعہ انڈسٹری میں معیار کی نئی بلندیاں قائم کی ہیں۔ ۲۰۲۲ء میں ٹاٹا گروپ نے ایئر انڈیا کو حکومت سے حاصل کیا جس کے بعد دونوں ایئرلائنز کے انضمام کا عمل شروع ہوا۔
انضمام کے اعلان کے بعد صارفین نے وستارا کی سروس کے تئیں خدشات کا اظہار کیا ہے۔ ایئر انڈیا، عوامی کمپنی کے طور پر خسارے میں چل رہا تھا اور اس کی خدمات متوقع معیار کے مطابق نہیں تھیں۔ نجی کاری کے بعد ٹاٹا گروپ نے ایئر انڈیا کی تجدید کاری کا بیڑا اٹھایا ہے۔ ایئر انڈیا نے انضمام کے بعد ابتدائی مہینوں میں صارفین کے لئے "وستارا کے تجربہ" میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وستارا کی تمام موجودہ پروازیں وستارا کے موجودہ طیاروں کے بیڑے اور وستارا کے موجودہ عملہ کے ذریعے چلائی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھئے: نئی دہلی:سنجیو کھنہ نے ۵۱؍ ویں چیف جسٹس آف انڈیا کے طور پر حلف لیا
مسافروں کیلئے بکنگ کے دوران وستارا کی پروازوں کی بآسانی شناخت کیلئے، ایئر انڈیا اپنے تین ہندسوں کے فلائٹ نمبروں کے مقابلے وستارا کیلئے چار ہندسوں کے فلائٹ نمبر استعمال کرے گا جو ۲ سے شروع ہوگا۔ وستارا کے فلائٹ روٹس اور شیڈول برقرار رہیں گے۔ وستارا کے ہوائی جہازوں میں مینو اور کٹلری اسی کی استعمال کی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق، ایئر انڈیا، وستارا کے طیاروں کو بعض ترجیحی راستوں جیسے میٹروپولیٹن شہروں کے درمیان آپریٹ کرے گا۔ اس کے علاوہ، انضمام کے پیش نظر مسافروں کی الجھن کو کم کرنے کیلئے، ایئر انڈیا نے ہندوستان میں ٹچ پوائنٹس پر اضافی عملہ کو تعینات کیا ہے۔
گزشتہ کچھ ماہ کے دوران، ۷ء۲ لاکھ سے زیادہ مسافر کی تفصیلات اور ۴۵ لاکھ سے زیادہ لائلٹی ممبران وستارا سے ایئر انڈیا کے ڈیجیٹل سسٹمز میں منتقل ہو چکے ہیں۔ ۱۲ نومبر یا اس کے بعد طے شدہ وستارا کی پروازوں کیلئے بکنگ کرنے والے تمام صارفین کو تبدیلیوں کے متعلق مطلع کر دیا گیا ہے. اس کے علاوہ، وستارا کے ۳ ہزار ۳۸۵ سپلائرز، روزانہ ۳۲۰ سے زائد پروازیں آپریٹ کرنے والے ۷۰ طیاروں، ۳ ہزار ۳۰۰ سے زائد افراد پر مشتمل عملہ اور تقریباً ۶ ہزار ۵۰۰ وستارا ملازمین کو ایئر انڈیا میں منتقل کر دیا گیا ہے۔