• Tue, 14 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’یو اے ای کے والٹ ڈزنی‘‘ احمد عمر کا ۸۵؍ سال کی عمر میں انتقال

Updated: August 12, 2024, 7:21 PM IST | Riyadh

مصری صحافی احمد عمر نے ۱۹۷۹ء میں بچوں کیلئے ’’ماجد میگزین‘‘ جاری کیا تھا جو آج بھی پورے عرب میں مشہور ہے۔ ہر بدھ کو لاکھوں قارئین میگزین کے نئے شمارے کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ احمد عمر کے تخلیق کردہ کردار ’’والٹ ڈزنی‘‘ کے کرداروں سے ٹکر لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ احمد عمر کو ’’خطۂ عرب کا والٹ ڈزنی‘‘ کہا جاتا ہے۔

Ahmad Umar signing an issue of Majid Magazine. Image: X
احمد عمر، ماجد میگزین کے ایک شمارے پر دستخط کرتے ہوئے۔ تصویر: ایکس

عرب دنیا کے مشہور معمر مصری صحافی احمد عمر کا ۹؍ اگست ۲۰۲۴ء کو ۸۵؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ انہیں عرب خطے کے میڈیا کے منظر نامے کی تشکیل میں اہم کردار کرنے پر ’’یو اے ای کا والٹ ڈزنی‘‘ کہا جاتا تھا۔ آج عرب کے بالغ باشندوں میں ’’ ماجد، کسلان جدان اور کیپٹن خلفان‘‘ جیسے کردار بہت مقبول ہیں۔ احمد عمر اِن کرداروں کے خالق تھے۔ کہتے ہیں کہ ان کی کہانی لکھنے کی غیر معمولی صلاحیتوں کے سبب ہی ان کے ’’ماجد میگزین‘‘ نے کم وقت میں کافی مقبولیت حاصل کرلی تھی۔ 

ستمبر۱۹۳۹ء میں مصر میں پیدا ہونے والے احمد عمر نے زندگی بھر الفاظ اور کہانیوں کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ انہیں بچپن ہی سے مطالعہ کا شوق تھا۔ اسکول اور عوامی کتب خانے ان کی پناہ گاہیں بن گئے، جہاں وہ متنوع کتابوں کی دنیا میں داخل ہوئے اور ادب سے گہری محبت کو پروان چڑھایا۔ انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ کریئر کا آغاز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے الاتحاد اخبار سے کیا، جہاں وہ بانی رکن تھے۔ ان کی نمایاں کامیابی بچوں کیلئے ’’ماجد میگزین‘‘ کا قیام اور ۱۹۷۹۱ ءمیں اس کا چیف ایڈیٹر بننا تھا۔ عرب دنیا میں اسے بچوں کا اہم ترین میگزین کہا جاتا ہے۔ اس میگزین میں بچوں کیلئے ہر قسم کی معلومات اکٹھا کی گئی اور ایسے کردار بنائے گئے جو عرب بچوں کیلئے کسی سپر ہیرو سے کم نہیں ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: التابعین اسکول پر حملے کے نتیجے میں غزہ کے تین خاندان مکمل طور پر ختم: فلسطینی حکومت

میگزین کا پہلا شمارہ ۲۸؍ فروری ۱۹۷۹ء کو شائع ہوا تھا۔ بازار میں آتے ہی اس کی ساری کاپیاں فروخت ہوگئی تھیں۔ یہ میگزین ہر بدھ کو بلاناغہ شائع ہوتا ہے۔ اس کے قارئین کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ احمد عمر کے تخلیق کردہ قابل ذکر کردار ہیں: کسلان جدان، فدولی، ابو الذرفاء، ذکیہ الزکیہ، شمسہ اور دانا، اور کیپٹن خلفان اور اس کے معاون فہمان۔یہ کردار ’’والٹ ڈزنی‘‘ کے کرداروں سے ٹکر رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اسی لئے احمد عمر کو عرب خطے کا والٹ ڈزنی کہا جاتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK