• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

وقف ترمیمی بل پر دو دنوں میں دوسری بار اپوزیشن اراکین کا احتجاجاً واک آؤٹ

Updated: October 15, 2024, 10:10 PM IST | New Delhi

کئی اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ بشمول سنجے سنگھ، کلیان بنرجی، گورو گوگوئی، اے راجہ، محمد عبداللہ اور اروند ساونت نے منگل کو وقف بل پر مشترکہ کمیٹی کی میٹنگ سے واک آؤٹ کیا اور الزام لگایا کہ ان کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی نے توہین آمیز تبصرہ کیا ہے۔

Opposition members, coming out of Parliament. Photo: PTI.
اپوزیشن اراکین، پارلیمنٹ سے باہر آتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی۔

کئی اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ بشمول سنجے سنگھ، کلیان بنرجی، گورو گوگوئی، اے راجہ، محمد عبداللہ اور اروند ساونت نے منگل کو وقف بل پر مشترکہ کمیٹی کی میٹنگ سے واک آؤٹ کیا اور الزام لگایا کہ ان کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی نے توہین آمیز تبصرہ کیا ہے۔ اپوزیشن ارکان پارلیمانی پینل کے اجلاس سے احتجاجاًواک آؤٹ کر گئے، جو وقف (ترمیمی) بل پر اقلیتی امور کی وزارت کے نمائندوں کی پیشکش کی سماعت کر رہا تھا۔ اپوزیشن ارکان تقریباً ایک گھنٹہ واک آؤٹ رہنے کے بعد دوبارہ میٹنگ میں شامل ہو گئے۔ تاہم، بی جے پی ارکان نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن ارکان کمیٹی کے چیئرمین جگدمبیکا پال کے ساتھ بدسلوکی کررہے ہیں۔ یہ مسلسل دوسرا دن ہے جب اپوزیشن ارکان نے اختلافات کے بعد اجلاس سے واک آو ٹ کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: جے این یو کے طالب علم نجیب کی گمشدگی کے آٹھ سال، بغیر جواب کے کئی سوال

انڈیا ٹوڈے نے نامعلوم عہدیداروں کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ وقف بورڈ میں خواتین کو شامل کرنے کی تجویز پر بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ نشی کانت دوبے، دلیپ سائکیا، ابھیجیت گنگولی، اور بنرجی اور گوگوئی کے درمیان گرما گرم بحث کے بعد تنازع شروع ہوا۔ انڈیا ٹوڈے کی خبر کے مطابق، اپوزیشن لیڈروں نے پینل کےچیئرپرسن اورتجربہ کار بی جے پی ایم پی جگدمبیکا پال پر قواعد کے مطابق کام نہ کرنے اور اپنی پارٹی کے اراکین کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام ہونے کا الزام لگایا۔ تاہم، بی جے پی ارکان پارلیمنٹ نے دعوی کیا کہ اپوزیشن ارکان پال کو گالی دے رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK