مساجد ودرگاہوں کے ٹرسٹیان کو اس بات کی معلومات فراہم کی جائے گی کہ پیچیدہ مسائل سے قانونی طور پر کیسے نپٹا جائے، شرکت کی اپیل
EPAPER
Updated: January 01, 2025, 5:46 PM IST | Sharjil Qureshi | Mumbai
مساجد ودرگاہوں کے ٹرسٹیان کو اس بات کی معلومات فراہم کی جائے گی کہ پیچیدہ مسائل سے قانونی طور پر کیسے نپٹا جائے، شرکت کی اپیل
وقف کی زمینوں اور نجی املاک پر قائم مساجد، مدارس،خانقاہوں ،درگاہوں اور قبرستان کے ٹرسٹیان کو اوقاف سے متعلق درپیش مسائل اور قانونی پیچیدگیوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے اوران سے نمٹنے کا طریقہ سمجھانے کیلئے آج( یکم جنوری) جلگائوں میں ضلع سطحی ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہاہے ۔یہ ورکشا پ اقرا ء ایچ جی تھیم کالج کے کے کے موتی والا ہال میں ہوگا ۔اس میں جلگائوں ضلع وقف بورڈ کے آفیسر عاطف احمدمتولی ،اورنگ آباد وقف بورڈ میں قانونی مدد کرنے والے مقامی و بیرونی ماہر وکلا رہنمائی کریں۔
یہ بھی پڑھئے: سنبھل میں جامع مسجد کے سامنے پولیس اسٹیشن کی تعمیر وقف کی زمین پر ہورہی ہے
یہ ورکشاپ صبح ۱۰؍ بجے سے دوپہر ساڑھے ۱۲؍ بجے تک رہے گا ۔ اس ورکشا پ کے آرگنائزر عبدالکریم سالار نے نمائندۂ انقلاب کو دوران گفتگو بتایا کہ ’’موجودہ حالات میں فسطائی طاقتیں نہ صرف مسلم دشمنی کی بنیاد پر بلکہ اوقاف دشمنی کو ساتھ لے کر حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں اورحکومت کی منشا بھی منفی نظر آتی ہے ۔ایسے وقت میں ہمیں اپنے دستاویزات کو درست کرنا اشد ضروری ہے ۔‘‘ انہوں نے کہا ’’اسی نیک مقصد کے پیش نظر یہ ورکشاپ ترتیب دیا گیا ہے تاکہ ہمارے بزرگوں کی امانتیں اور اوقاف کی زمینوں پر آباد دینی مدارس ،مساجد ،درگاہیں اور خانقاہیں نظر بد سے محفوظ رہ سکیں ۔‘‘انھوں نےضلع بھرکی تمام مسجدوں، خانقاہوں ،دینی درسگاہوں ،درگاہوں اور دیگر اداروں کے ٹرسٹیان ،متولیان سے اس میں شریک ہونے کی اپیل کی ہے ۔اس ورکشاپ میں ایڈوکیٹ نجم دیشمکھ ، ایڈوکیٹ عقیل ، ایڈوکیٹ خالد ،ایڈوکیٹ ایوب خان بھی شریک رہیں گے ۔ اس ورکشاپ کو آگنائز کرنے میں جمعیۃ علماء ہند (ارشد مدنی) کی جلگائوں یونٹ بھی پیش پیش ہے ۔