Updated: August 01, 2024, 5:32 PM IST
| Wayanad
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق وائناڈ، کیرالا میں لینڈ سلائیڈنگ (مٹی کےتودے گرنے) کے سبب اب تک ۲۸۸؍ سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق راحت رسانی کا کام جاری ہے اس لئے مہلوکین کی تعداد بڑھنے کے خدشات ہیں۔ اب بھی ۲۰۰؍ سے زائد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ بچائے گئے افراد کو عارضی کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
راحت رسانی کا کام جاری ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی
خبر رساں ایجنسی ٹائمزآف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ (مٹی کے تودے گرنے )کے سبب مہلوکین کی تعداد ۲۸۸؍ ہو گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک ۱۷۷؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ۲۰۰؍ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ راحت رسانی کا کام جاری ہے اس لئے مہلوکین کی تعداد بڑے کے امکانات ہیں۔
اس ضمن میں کیرالا کے وزیر اعلیٰ پنیارائے وجئے ین نے کہا ہے کہ ’’حادثے کے نتیجے میں اب بھی کئی افراد گمشدہ ہیں۔ ہم نے اب تک بہت سی لاشیں بازیافت کی ہیں۔ راحت رسانی کے اہلکاروں نےدریائے چالیار سے بہت سی لاشیں برآمد کی ہیں۔ تاہم، جسم کے اعضا بھی برآمد کئے گئے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ راحت رسانی کا کام کم وقت میں مکمل نہیں کیا جا سکتا۔اب تک وائناڈ میں ۱۲؍ وزراء پہنچ چکے ہیں۔
آل پارٹی میٹنگ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘‘ اس درمیان کانگریس کے لیڈر اور وائناڈ کے سابق رکن پارلیمان راہل گاندھی اور ان کی بہن پرینکا گاندھی نے بھی جائے حادثہ کا اور میپدی کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کا دورہ کیا ہے۔کیرالا کے وزیراعلیٰ نے مزید کہا ہے کہ دریا میں گمشدہ افراد کی لاشوں کو بازیافت کرنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔ بچائے گئے متاثرین کو عارضی کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ جتنی جلدی ممکن ہو سکے بحالی کا کام جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھئے: بائیں بازو کی پارٹیوں کا حکومت سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی روکنے کا مطالبہ
میری میڈیا سے یہ درخواست ہے کہ وہ لوگوں سے ملاقات نہ کریں اور کیمپوں کے اندرشوٹنگ بھی نہ کریں۔ آپ متاثرین سے کیمپ کے باہر بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔ متاثرین کی پرائیوسی کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ فی الحال ہمارے لئے سب سے زیادہ ضروری ہے کہ ہم متاثرین کو نفسیاتی مدد فراہم کریں۔ اس حادثے کے نتیجے میں انسانوں کے علاوہ کئی جانوروں کی جانیں گئی ہیں۔ ہمیں درست طریقے سے ان کی تدفین کرنی ہے۔ ۴؍ وزراء کی کمیٹی ان سرگرمیوں کے بارے میں گفتگو کرے گی۔ جن افراد کے سرٹیفکیٹ گم ہو گئے ہیں حکومت انہیں دوبارہ سرٹیفکیٹ فراہم کرے گی۔
انتظامیہ راحت رسانی کے کام کے دوران۔ تصویر: پی ٹی آئی