• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

مغربی بنگال: بی جے پی لیڈر اور اداکار متھن چکرورتی کے خلاف ۲؍ ایف آئی آر درج

Updated: November 06, 2024, 10:43 PM IST | Kolkata

مغربی بنگال پولیس نے بی جے پی لیڈر متھن چکرورتی کے خلاف ۲؍ ایف آئی آر درج کی ہیں۔ انہوں نے ۲۷؍ اکتوبر کو پارٹی کی ایک تقریب کے دوران مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریر کی تھی۔

Mithan Chakraborty. Photo: X
متھن چکرورتی۔ تصویر: ایکس

مغربی بنگال پولیس نے بی جے پی کے لیڈر اوربالی ووڈ کے مشہور اداکار متھن چکرورتی کے خلاف ۲۷؍ اکتوبر کو پارٹی کی ایک تقریب کے دوران مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی تقریر کرنے کیلئے ۲؍ ایف آئی آر درج کی ہیں۔ایک سینئر پولیس آفیسر نے دی انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ ’’ہم نے تفتیش شروع کی ہے۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق  ایک ایف آئی آر بدھان نگر پولیس اسٹیشن جبکہ دوسری بوبازار پولس اسٹیشن میں ’’مخصوص شکایت‘‘کی بنیاد پر درج کی گئی۔‘‘ ۲۴؍ اکتوبر کو کولکاتا، مغربی بنگال میں بی جے پی کی ایک تقریب میں متھن چکرورتی نے لوک سبھا انتخابات سے قبل ترنمول کانگریس کے لیڈرہمایوں کبیر کے بیانات کا حوالہ دیا تھا۔ دی انڈین ایکسپریس کے مطابق ہمایوں کبیر نے کہا تھا کہ ’’ اگر ہم نے دو گھنٹے کے اندرآپ کو دو گھنٹے کے اندر دریائے بھاگیرتھی میں نہیں پھینکا تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔ آپ ۳۰؍ فیصد ہندو ہیں اور ہم ۷۰؍ فیصد مسلمان ہیں۔ اگر آپ یہ سمجھ سکتے ہیں کہ آپ مسجدوں کو منہدم کر سکے ہیں اور مسلمان خاموش اور مطمئن رہیں گے توایسا نہیں ہوگا۔ یہ آپ کی بھول ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: امریکی انتخابات ۲۰۲۴ء: ٹرمپ کو ۲۷۷؍ سیٹیں، واضح اکثریت، کملا ہیرس ۲۲۴؍ پر

ہمایوں کبیر کے بیان کے بعد الیکشن کمیشن نے ان کی سرزنش کی تھی۔ ‘‘این ڈی ٹی وی نے ۲۷؍ اکتوبر کو متھن چکرورتی کی تقریب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جیسا کہ لیڈر نے کہا وہ لوگ ۷۰؍ فیصد ہیں اور ہندو ۳۰؍ فیصد ہیں۔ اور وہ لوگ ’’کاٹ‘‘ کر انہیں دریائے بھاگیر میں پھینک دیں گے ہم انہیں ’’کاٹیں گے اور زمین میں دفن کر دیں گے۔‘‘ متھن چکرورتی کے خلاف کیس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مغربی بنگال بی جے پی کی چیف سکاناتا مجوم دار نے بد ھ کو دعویٰ کیا تھا کہ ’’مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اداکار کو نشانہ بنانے کیلئے پولیس کا استعمال کر رہی ہیں۔‘‘ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ’’متھن چکرورتی بنگال کی شان ہیں اور ہندوستانی سنیما کا اہم نام ہیں۔ ہندوستانی سنیمامیں ان کی شراکت داری کی ہمیشہ قدر کی جائے گی۔ تاہم، سیاسی دشمنی کے سبب وزیر اعلیٰ غلط طریقے سے ان پر الزامات عائد کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK