• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

۲۰۲۴ء میں دنیا کے۱۰؍ امیر ترین افراد کی دولت میں ۵۰۰؍ بلین ڈالر کا اضافہ

Updated: January 03, 2025, 9:56 PM IST

بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق۲۰۲۴ء میں دنیا کے۱۰؍ امیر ترین افراد کی دولت میں ۵۰۰؍ بلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ دوسری طرف کچھ امیر افراد ایسے بھی رہے جن کی دولت میں اس سال کمی واقع ہوئی۔

Elon Musk and Jeff Bezos. Photo: INN
ایلون مسک اور جیف بیزوس۔ تصویر: آئی این این

دنیا کے۱۰؍ امیر ترین افراد کی دولت میں گزشتہ سال۵۰۰؍ بلین ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہوا اس سے ان کی مجموعی مالیت ۲؍ ٹریلین ڈالر تک بڑھ گئی جوامیزون اور گوگل کے مالک الفابیٹ کی ۲ء۳؍ ٹریلین ڈالر مارکیٹ ویلیو سے زیادہ نہیں ہے۔ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق مائیکروسافٹ کی ۳ء۱؍ ٹریلین مارکیٹ ویلیو کا مقابلہ کرتے ہوئے، سال کے آخر تک کل مالیت۷۰۰؍ بلین ڈالر سے اوپر۳؍ ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے اس سال ۲۰۳؍ بلین ڈالر کے اضافے کے ساتھ سر فہرست رہے۔ ٹیسلا اسٹاک کے ریکارڈ بلندی پر پہنچنے اور اسپیس ایکس کی قیمت ۳۵۰؍ بلین ڈالر تک بڑھنے کے بعد ان کی مجموعی مالیت ۴۸۶؍بلین ڈالر کو چھو گئی۔ اس وقت، ان کا سالانہ۲۵۷؍ بلین ڈالر کا فائدہ جیف بیزوس کی کل مالیت سے زیادہ ہو گیا جو امیروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ تاہم، ۲۰۲۴ءمیں ایلون مسک واحد شخص نہیں تھے جن کی دولت میں ۲۰۲۴ء میں اضافہ ہوا۔ دیگر شخصیات میں مائیکل ڈیل نے بھی بڑی کامیابیاں حاصل کیں اور ان کی دولت میں ۴۵؍ بلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ گوگل کے شریک بانی لیری پیج اور سرجی برن نے اپنی دولت میں ۴۲؍ بلین اور۳۸؍ بلین ڈالر کا اضافہ کیا۔ والمارٹ کے بانی سیم والٹن کے تینوں وارث جم، ایلس اور روب کی دولت میں ۳۸؍بلین ڈالر کا اضافہ ہوا جس کی وجہ سے وہ تینوں پہلی بار۱۰۰؍ بلین ڈالر کے کلب میں شامل ہوئے۔ وارن بفیٹ کو بھی۲۲؍بلین ڈالر کا فائدہ ہوا اور ان کے سال کا اختتام۱۴۲؍ بلین ڈالر پر ہوا۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ: بارش اور شدید سردی کے سبب فلسطینیوں کی پریشانیوں میں اضافہ

کچھ امیروں کی دولت میں کمی بھی واقع ہوئی
’ایل وی ایم ایچ‘ کے بانی اور سی ای او برنارڈ ارنالٹ کی دولت مارچ میں اپنے عروج پر۲۳۰؍ بلین ڈالر سے کم ہو کر دسمبر کے آخر تک ۱۷۶؍ بلین ڈالررہ گئی جس سے وہ پہلی پوزیشن سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ہندوستانی صنعت کار مکیش امبانی، میکسیکن ٹیلی کام کے موگول کارلوس سلم، گوتم اڈانی، اور فرانکوئس بیٹنکورٹ میئرس سبھی کی دولت میں گزشتہ سال بلومبرگ کے مطابق کمی ہوئی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK