• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ویسٹرن ر یلوے:بلا ٹکٹ مسافرو ں سے ۹۳؍کروڑ ۴۷؍ لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا گیا

Updated: December 06, 2024, 5:40 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

بلاٹکٹ سفر کرنے اور ریلوے کی ضابطہ شکنی کرنے والے مسافروں کےخلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ان سے جرمانہ وصول کیا گیااورباقاعدہ مہم چلائی گئی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

 بلاٹکٹ سفر کرنے اور ریلوے کی ضابطہ شکنی کرنے والے مسافروں کےخلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ان سے جرمانہ وصول کیا گیااورباقاعدہ مہم چلائی گئی۔ ویسٹرن ریلوے میںٹکٹ چیکر اسٹاف ، کمرشیل اسٹاف اورریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کےجوانوں کے ذریعے اپریل تا نومبر۹۳؍ کروڑ۴۷؍ لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا گیا ۔جرمانہ کی اس مجموعی رقم میں ۳۰؍ کروڑ ۳۶؍ لاکھ روپے پرلوکل ٹرینو ں کےمسافروں سےوصول کئے گئے ہیں۔ صرف نومبر میں لوکل ٹرینوں میں بغیرٹکٹ سفر کرنےوالے ۸۲؍ ہزار افرادکو پکڑاگیا جبکہ مذکورہ بالا مدت میںاے سی لوکل ٹرینوں میں سفر کرنے پرپکڑے جانے والوں کی تعداد ۴۰؍ہزار ہے اور ان سے ایک کروڑ ۳۱؍ لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا گیا ۔ 

یہ بھی پڑھئے: آج شہر میں ٹریفک روٹ میں تبدیلی

 اس تعلق سے ویسٹرن ریلوے کے چیف پی آر او ونیت ابھیشیک نےنمائندۂ انقلاب کوبتایا کہ ’’ میل ،ایکسپریس اور اسپیشل ٹرینوں میںچیکنگ کے دوران یہ معلوم ہوا کہ بار بار تاکید کرنے کے باوجود بڑی تعداد میںمسافر ضابطہ شکنی کرتے ہیں۔ ایسے مسافروں کومتوجہ کیا گیا اورجرمانہ وصول کرنے کے ساتھ ان کویاددلایاگیا کہ وہ بلاٹکٹ سفر کرکے ایک سماجی جرم کررہے ہیں، اس لئے وہ اس سے بچیں اورٹکٹ خرید کرسفر کریں تاکہ ان کو ذلت اورسوائی نہ برداشت کرنی پڑے ۔‘‘ انہوں نےیہ بھی بتایا کہ ’’ مسافروں کوبار بار متوجہ کیا جاتا ہے کہ وہ ٹکٹ خرید کر سفر کریں اوراب تو موبائل فون پربھی ٹکٹ مہیا کرایا گیا ہے تاکہ وہ قطار میں کھڑے نہ ہوں اوران کا وقت ضائع نہ ہو، اس کے باوجود بہت سےمسافر اسے نظرانداز کردیتے ہیں۔ ‘‘انہوں نے مزید بتایا کہ ’’ بلاٹکٹ سفر کرنے والو ں کے خلاف یہ مہم آئندہ بھی جاری رہے گی جس کے دو فائدے ہوتے ہیں ۔پہلا بلاٹکٹ سفر کرنے والوں پرلگام کسی جاتی ہے اور ریونیو بڑھتا ہے اور دوسرا ایسے مسافروں کو تنبیہ کی جاتی ہے جو سماجی برائی کے مرتکب ہوتے ہیں۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK