منگل کو ٹرمپ واشنگٹن نیشنل کیتھڈرل میں ایک روایتی دعائیہ سروس میں شامل ہوں گے، ہر نئے صدر کے لئے یہ پروگرام منعقد کیا جاتا ہے۔
EPAPER
Updated: January 21, 2025, 2:26 PM IST | Agency | Washington
منگل کو ٹرمپ واشنگٹن نیشنل کیتھڈرل میں ایک روایتی دعائیہ سروس میں شامل ہوں گے، ہر نئے صدر کے لئے یہ پروگرام منعقد کیا جاتا ہے۔
نومنتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر۲۰؍جنوری کو حلف برداری کے بعد اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ حلف برداری سے منسلک تقریبات ۴؍ دنوں تک چلیں۔جن میں پہلے دن سنیچر کو کابینہ کا عشائیہ منعقد ہوا تھا۔ جس میں منتخب نائب صدر جے ڈی وینس، نے نئی صدارتی کابینہ کے نامزد اراکین کے استقبالیہ میں شرکت کی اور واشنگٹن میں ان کے اعزاز میں عشائیہ کی میزبانی کی۔ اسی دن ورجینا کے شہر استرلنگ میں واقع اپنے گولف کلب میں شام کے وقت ٹرمپ نے ایک استقبالیے کی میزبانی کی اور رات میں آتش بازی کا شو ہو ا۔
یہ بھی پڑھئے:ٹرمپ نے عہدہ سنبھال لیا، نئے دور کے آغاز کا وعدہ
اتوار کے روز ڈونالڈ ٹرمپ آرلنگٹن میں واقع قومی قبرستان میں نامعلوم فوجی کی یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کرنے گئے اور پھر رات میں واشنگٹن کے ڈاؤن ٹاؤن میں ’میگا وکٹری ریلی‘ کی قیادت کی۔ اس ریلی سے ٹرمپ، وینس، ایلون مسک، ریسلنگ کے سابق اسٹارہلک ہوگن، یو ایف سی کی صدر ڈینا وائٹ، پورٹو ریگن ریگیٹن اسٹار اینوئل اے اےاور دیگرنے خطاب کیا۔ بعد ازیں اتوار ہی کی رات ٹرمپ نے ایک کینڈل لائٹ ڈنر میں شرکت کی۔ پیر کونئے صدرکے دن کا آغازچرچ سروس سے ہوا ہے، ٹرمپ وہائٹ ہاؤس کے قریب واقع سینٹ جانز ایپسکوپل چرچ گئے، یہ منتخب صدور کی ایک روایت ہے۔اسکے بعد ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ نے رخصت ہونے والے صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جِل بائیڈن سے وہائٹ ہاؤس میں ملاقات کی ۔ اس کے بعد حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی۔پھر یو ایس کیپیٹل بلڈنگ میں سینیٹ چیمبر کے قریب ایک کمرہ میں جہاں صدور حلف برداری کے بعد نامزدگیوں اور ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرتے ہیں۔ ٹرمپ نے بھی یہاں سے اپنے پہلے احکامات جاری کئے۔ بعدازیں ٹرمپ اور نائب صدر نے یو ایس کیپیٹل میں مشترکہ کانگریس کمیٹی کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں شرکت کی ۔ اسکے بعد، صدر اور نائب صدر نے فوجی پریڈ کا معائنہ کیا۔ بعد ازیں ٹرمپ وائٹ ہاؤس گئے۔آج منگل کو نیشنل پریئر سرو س کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ٹرمپ واشنگٹن نیشنل کیتھڈرل میں ایک روایتی دعائیہ سروس میں شامل ہوں گے۔