• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج سے اترپردیش اسمبلی کا سرمائی اجلاس، ہنگامےکے آثار

Updated: December 16, 2024, 12:20 PM IST | Agency | Lucknow

سنبھل جامع مسجد واقعہ، ریاست میںطبی سہولیات اور کسانوں کے مسائل پر اپوزیشن حکومت کو گھیرنے کیلئے تیار۔

Yogi Adityanath. Photo: INN
یوگی آدتیہ ناتھ ۔ تصویر: آئی این این

پیر یعنی آج سے شروع ہونے والے اترپردیش اسمبلی کے سرمائی اجلاس میں ہنگامے کے آثار ہیں ۔ سنبھل واقعہ کے حوالے سے اپوزیشن جماعت سماجوادی پارٹی کے علاوہ کانگریس کے ذریعہ حکومت کو گھیرنے کے امکانات ہیں۔ وہیں بدعنوانی، طبی سہولیات اور کسانوں کے مسائل کے حوالے سے اپوزیشن کی منشا حکومت پر حملہ کرنے کی ہوگی۔ 
 وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سرمائی اجلاس سے پہلے اتوار کو سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کے ساتھ آل پارٹی میٹنگ کی۔ اسمبلی صدر ستیش مہانا کی موجودگی میں ہوئی میٹنگ میں یوگی نے کہا کہ اسمبلی میں صحت مند مباحثے سے ریاست کی ترقی اور عوام کے مسائل حل ہوتے ہیں۔ ہم سبھی عوامی نمائندے ہیں ۔ عوام کے مسائل کے حوالے سے اسمبلی میں بہتر ڈھنگ سے بحث ہونی چاہئے۔ وزیر اعلیٰ نے اسمبلی کے بہتر آپریشن کے لئے سبھی پارٹیوں کا تعاون مانگا۔ 

یہ بھی پڑھئے:مدھیہ پردیش حکومت کیخلاف کانگریس کی بڑے پیمانے پر احتجاج کی تیاری

یوگی آدتیہ ناتھ نے آل پارٹی میٹنگ میں کہا کہ اسمبلی صحت مند بحث کا ذریعہ ہوتا ہے۔ اس سے ریاست کے ترقیاتی کاموں کو رفتار ملتی ہے۔ ساتھ ہی مسائل کا حل ہوتا ہے۔ اسمبلی کے آپریشن میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو۔ سبھی کو اس کا دھیان رکھنا چاہئے۔ اسمبلی کو زیادہ سے زیادہ وقت تک چلایا جائے۔ اس کیلئے سبھی کے تعاون کی ضرورت ہے۔ 
 وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اترپردیش کی ترقی میں شراکت داری ادا کرنے کے لئے سبھی پارٹیوں کے لیڈروں کو بھی کوشش کرنی چاہئے۔ اس موقع پر مالیات و پارلیمانی امور کے وزیر سریش کھنہ، اپوزیشن لیڈر ماتا پرساد پانڈے، کابینہ وزیر سنجے نشاد، کانگریس ایم ایل اے انورادھا مشرا مونا، جن ستا دل کے رگھوراج پرتا سنگھ راجا بھیا، انل ترپاٹھی وغیرہ موجود تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK