• Fri, 22 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آرڈر ڈیلیور نہ ہونے پر زومیٹو کیخلاف خاتون مقدمہ جیت گئی

Updated: July 16, 2024, 12:54 PM IST | Agency | Bengaluru

خاتون نے۲۵ء۱۳۳؍ کے موموس آرڈر کئے تھے، اب اسے عدالت نے ۶۰؍ہزار روپے ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

A photo of a Zoomito delivery man. Photo: INN
زومیٹو ڈیلیوری کرنے والے ایک شخص کی تصویر۔ تصویر : آئی این این

بنگلورو سے زومیٹو ایپ سے موموس آرڈر کرنے کا ایک دلچسپ معاملہ سامنے آیا ہے۔ دراصل، بنگلورو میں ایک خاتون نے زومیٹو سے موموس کا آرڈر دیا تھا، لیکن آرڈر ڈیلیور نہیں ہو سکا جس کے بعد خاتون نے کسٹمر کیئر عدالت میں مقدمہ دائر کیا، اب عدالت نے خاتون کی حمایت میں فیصلہ سناتے ہوئے زومیٹو پر ہزاروں کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ریاست کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، کئی جگہ حادثات

یہ معاملہ پچھلے سال کا ہے۔ شیتل نامی خاتون نے۳۱؍ اگست۲۰۲۳ءکو زوماٹو سے موموس کا آرڈر دیا تھا۔ گوگل پے کے ذریعے ۲۵ء۱۳۳؍ روپے بھی ادا کئے۔ آرڈر دینے کے۱۵؍منٹ بعد خاتون کو میسج موصول ہوا کہ اس کا آرڈر ڈیلیور ہوچکا ہے لیکن نہ تو اس کا آرڈر ڈیلیور ہوا اور نہ ہی ڈیلیوری ایجنٹ اس کے پاس آیا۔ اس کے بعد خاتون نےزومیٹوکو ای میل کے ذریعے شکایت کی اور جواب آیا کہ اسے۷۲؍ گھنٹے انتظار کرنا پڑے گا لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔ اس کے بعد خاتون نے فوڈ ڈلیوری پلیٹ فارم کو قانونی نوٹس بھیجا، ابتدائی طور پر وکیل نے عدالت میں خاتون کو جھوٹا قرار دیا تھا لیکن جب خاتون نے عدالت میں اپنی شکایت کے ثبوت پیش کئے تو ثابت ہوا کہ خاتون ہی سچ بول رہی تھی۔ اس کے بعد اس سال۱۸؍ مئی کو شیتل نے بتایا کہ انہیں زومیٹو نے ۲۵ء۱۳۳؍ روپے واپس کر دیئے ہیں۔ زومیٹوکو شیتل کو ذہنی تناؤ کے معاوضے کے طور پر۵۰؍ ہزار روپے اور اس کے قانونی اخراجات کو پورا کرنے کیلئے۱۰؍ہزار روپے ادا کرنے کا حکم دیا گیا، جس سے کل رقم ۶۰؍ ہزار روپے ہوگئی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK