• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستان کے ۷۸؍ویں یوم آزادی کےموقع پرعالمی لیڈران نے ہندوستانیوں کو مبارکبادی

Updated: August 16, 2024, 1:05 PM IST | Agency/ Inquilab News Network | New Delhi

روس، ایران،فرانس، اٹلی، یواے ای، مالدیپ، ماریشیش سمیت کئی ممالک نے ہندوستان کے جشن آزادی پر مسرت کا اظہارکیا، وزیراعظم نریندر مودی نے ایکس پرموصول ہونیوالی مبارکبادی کے پیغامات کا جواب دیا۔

India Gate was decorated with tricolor lights on the occasion of Independence Day. Photo: PTI
یوم آزادی کے موقع پر انڈیا گیٹ کو ترنگا روشنی سے کچھ یوں سجایاگیاتھا۔ تصویر:پی ٹی آئی

ملک کے ۷۸؍ ویں  یوم آزادی کے موقع پر دنیا بھر سے ہندوستان کیلئے تہنیتی پیغامات جاری کئے گئے۔ عالمی لیڈران نےہندوستان کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 
 رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا، ’’ایران دوست ملک اور حکومت ہند کو ان کے یوم آزادی پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہے۔ ہمہ جہت تعلقات کو مضبوط بنانا دونوں ممالک کے باہمی ایجنڈے میں شامل ہے۔ ‘‘ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ہندوستان کے یوم آزادی کے موقع پر صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکبادی کا پیغام بھیجا ہے۔ یہ اطلاع روسی صدر کے دفتر `کریملن نے جمعرات کو دی۔ روسی صدر نے اپنے پیغام میں کہا، ’’محترم صدر، پیارے وزیر اعظم، ہندوستان کے یوم آزادی کے موقع پر میری دلی مبارکباد قبول کریں۔ آپ کے ملک نے۷۷؍ سال کی آزاد ترقی کے دوران سماجی، اقتصادی، سائنسی، تکنیکی اور دیگر شعبوں میں عالمی سطح پر تسلیم شدہ کامیابیاں حاصل کی ہیں اور عالمی سطح پر اس کا نام بلند ہوا ہے۔ ہم خاص طور پر مراعات یافتہ اسٹریٹجک شراکت داری کے طور پر ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: بنگلہ دیش تشدد : تفتیش کیلئے اقوام متحدہ فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بھیجے گی

پوتن نے ٹیلی گرام پر کہا، ’’مجھے یقین ہے کہ ماسکو میں ہمارے حالیہ مذاکرات میں طے پانے والے معاہدوں کا مسلسل نفاذ روس اور ہندوستان کے کثیر جہتی تعاون کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔ یہ بلاشبہ ہمارے دوست شہریوں کے مفادات کو پورا کرتا ہے اور بین الاقوامی استحکام اور سلامتی کو مضبوط بنانے کے مطابق ہے۔ ‘‘  اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے ایکس پر وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ اپنی تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ’ ’ہندوستان کے ۷۸؍ویں  یوم آزادی پر تمام ہی ہندوستانیوں  کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ اٹلی اور ہندوستان کا تعلق گہرا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ دونوں  ممالک ایک ساتھ مل کر بڑی کامیابیاں  حاصل کریں گے۔‘‘
 یو اے ای کے نائب صدر محمد بن راشد آل مکتوم نے ایکس پرلکھا کہ’’ آج ہندوستان اپنا ۷۸؍واں  یوم آزادی منارہا ہے، اس موقع پر میں  وزیراعظم مودی اور ہندوستانی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یو اے ای، ہندوستان کے ساتھ باہمی تعاون اور شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ ‘‘
ان کے علاوہ فرانس کے صدر ایمانویل ماکرون، مالدیپ کےصدر معیزو، نیپا ل کے وزیراعظم کے پی شرما اولی، بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے، ماریشیش کے وزیراعظم پروند کمار جگناتھ نے بھی ہندوستان کو تہنیت و مبارکباد پیش کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK