• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دنیا کے بہترین شہر ۲۵ء: لندن سرفہرست، ٹاپ ۱۰۰؍ میں ایک بھی ہندوستانی شہرنہیں ہے

Updated: November 22, 2024, 3:03 PM IST | New Delhi

لندن نے لگاتار ۱۰؍ویں سال’ ورلڈ بیسٹ سٹیز ۲۰۲۵ء کے طور پر ٹاپ رینکنگ حاصل کی ہے جبکہ دہلی اور ممبئی جیسے بڑے ہندوستانی شہر ٹاپ۱۰۰؍ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

London has held the top ranking for the past ten years. Photo: INN.
لندن گزشتہ دس برسوں سے ٹاپ رینکنگ پر قابض ہے۔ تصویر: آئی این این۔

لندن نے لگاتار ۱۰؍ویں سال’ ورلڈ بیسٹ سٹیز ۲۰۲۵ء کے طور پر ٹاپ رینکنگ حاصل کی ہے جبکہ دہلی اور ممبئی جیسے بڑے ہندوستانی شہر ٹاپ۱۰۰؍ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ Ipsos کے ساتھ شراکت داری میں ریزوننس کنسلٹنسی کی طرف سے بدھ کو سالانہ درجہ بندی جاری کی گئی۔ ۲۰۲۵ء کی رپورٹ۳۱؍ ممالک میں ۲۲؍ ہزار سے زیادہ لوگوں کے سروے کے بعد تاثر پر مبنی ڈیٹا مرتب کرنے کے لحاظ سے پہلی ہے۔ سروے کا نتیجہ اس تاثر کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ دنیا بھر کے لوگ دنیا کے سب سے بڑے شہروں میں رہنے، جانے یا کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ 
دہلی اور ممبئی رینکنگ میں کس مقام پر ہیں؟
ریزوننس کنسلٹنسی کے صدر اور سی ای او کرس فیئر نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ممبئی اور دہلی ٹاپ۱۰۰؍ سے باہر ہیں۔ ایشیا پیسیفک کنٹیکس میں وہ شہر سرفہرست ہیں لیکن عالمی سطح پر ٹاپ ۱۰۰؍میں جگہ نہیں بنا سکے۔ فیئر نے بتا یا کہ ممبئی اور دہلی کی کچھ طاقتیں ہیں، تاہم، ان میں کچھ کمزوریاں بھی ہیں۔ ان میں ان دوسرے شہروں کی نسبت رہنے کی اہلیت کے نقطہ نظر سے اور رہائش پذیری کے نقطہ نظر سے بھی کچھ خاص کمزوریاں ہیں۔ لیکن فروری میں ہماری ایشیا پیسیفک رپورٹ میں، وہ ٹاپ۲۰؍ میں شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: انسٹاگرام پر گئو رکشا سے متعلق پُرتشدد مواد میں تشویشناک اضافہ

ٹاپ۱۰؍ میں کون سے شہر شامل ہیں؟
لندن (برطانیہ)
نیویارک (امریکہ)
پیرس (فرانس)
ٹوکیو (جاپان)
سنگاپور
روم (اٹلی)
میڈرڈ (اسپین)
بارسلونا (اسپین)
برلن (جرمنی)
سڈنی (آسٹریلیا)
ٹاپ۱۰۰؍ میں امریکہ کے سب سے زیادہ شہر ہیں 
امریکہ عالمی سطح پر ٹاپ ۱۰۰؍بہترین شہروں میں ۳۶؍شہروں کے ساتھ سرفہرست ہے، کنیڈا دوسرے نمبر پرہے، جس کے چھ شہر ٹاپ۱۰۰؍ میں شامل ہیں ۔ ۲۰۲۵ء کی درجہ بندی میں نئے شہروں میں کیپ ٹاؤن اور ریو ڈی جنیر شامل ہوئے ہیں ۔ واضح رہے کہ یہ درجہ بندی دنیا بھر کے شہروں کے تنوع اور فضیلت کو اجاگر کرتی ہے، ان عوامل پر غور کرتے ہوئے جو ان کی مجموعی کشش اور معیار زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK