Inquilab Logo Happiest Places to Work

جلگاؤں میں سنجے نروپم کی شرانگیزی کیخلاف تحریری شکایت

Updated: April 18, 2025, 12:53 PM IST | Inquilab News Network | Jalgaon

شیوسینا (شندے گروپ) کے لیڈر پر سماج میں دشمنی پھیلانے کا الزام، مختلف دفعات کا حوالہ دیا گیا۔

APCR team after filing a complaint at MIDC police station. Photo: INN
ایم آئی ڈی سی پولیس اسٹیشن میں شکایت کرنے کے بعد اے پی سی آر کی ٹیم ۔ تصویر: آئی این این

شہری حقوق کے تحفظ کے لئے کام کرنے والی تنظیم اسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سول رائٹس(اے پی سی آر ) جلگاؤں نے شیوسینا (شندے گروپ) کے لیڈر سنجے نروپم کے ایک بیان پر سخت اعتراض کیا ہے اورپولیس انسپکٹر ایم آئی ڈی سی پولیس اسٹیشن جلگاؤں کو ایک تحریری شکایت دی ہےجس میں سنجے نروپم پر مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے اور سماج میں دشمنی پھیلانے کا الزام لگایا ہے۔ 
 شکایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سنجے نروپم نے ’وقف ترميمی قانون ‘کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو نمٹنے کی دھمکی دی ہے۔ اے پی سی آر نے اس بیان کو ’انتہائی خطرناک ‘اوراقلیتی برادریوں کو ’دہشت گرد‘ ٹھہرانے والا قرار دیا۔ اس بیان سے اقلیتی طبقے کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں اور امن و امان کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:ریاست میں گرمی کا زور، کئی اضلاع میں بارش کی پیش گوئی

اپنی شکایت میں اے پی سی آر نے مختلف دفعات کے ساتھ یو اے پی اے کی کئی دفعات کا حوالہ دیا جس میں مذہبی یا سماجی برادریوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا، جان بوجھ کر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا، معاشرے میں خوف یا تناؤ پھیلانا اور انتہا پسندانہ خیالات کو فروغ دینا شامل ہے۔ انہوں نے سنجے نروپم کے خلاف ان دفعات کے تحت کیس درج کرنے کی گزارش کی ہے۔ ساتھ ہی پولیس سے معاملے کی سنجیدگی سے تفتیش کرنے اور ملزم کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔  خبر لکھے جانے تک پولیس کی جانب سے کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK