• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ڈبلیو ڈبلیو ای: مایہ ناز ریسلر رے میسٹیریو سینئر ۶۶؍ برس کی عمر میں چل بسے

Updated: December 21, 2024, 5:36 PM IST | Mexico City

میکسیکو کے مشہور ریسلر رے میسٹیریو سینئر ۶۶؍ برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پہلوان کا انتقال۲۰؍ دسمبر ۲۰۲۴ء کو ہوا تھا۔ تاہم اب اس کی تصدیق اہل خانہ نے کر دی ہے۔

Rey Mysterio. Photo: X
رے میسٹیریو۔ تصویر: ایکس

میکسیکو کے مشہور ریسلر رے میسٹیریو سینئر ۶۶؍ برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پہلوان کا انتقال۲۰؍ دسمبر ۲۰۲۴ء کو ہوا تھا۔ تاہم اب اس کی تصدیق اہل خانہ نے کر دی ہے۔میسٹیریو سینئر نے میکسیکو میں لوچا لیبرے کے انداز میں شہرت حاصل کی۔ انہوںنے ورلڈ ریسلنگ اسوسی ایشن اور لوچا لیبر اے اے اے ورلڈ وائیڈ جیسی بڑی تنظیموں کے ساتھ کئی چمپئن شپ ٹائٹل جیتے۔ انہوں نے بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، بشمول۱۹۹۰ء میں ورلڈ چمپئن شپ ریسلنگ کے اسٹارکیڈ جیسے ایونٹس میں۔ انہیں اونچی پرواز کے انداز اور ریسلنگ میں تعاون کے لیے جانا جاتا ہے،میسٹیریو نے دنیا بھر کے لاتعداد مداحوں اور کھلاڑیوں کو متاثر کیا۔

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان میں عیسائیوں کے خلاف تشدد میں اضافہ: یونائٹیڈ کرسچن فورم

میسٹیریو، جن کا اصل نام میگوئل اینجل لوپیز ڈیاز تھا، کی موت کی اطلاع لوچا لبرے اے اے اے کی طرف سے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر دی ہے۔ پوسٹ میں لکھا گیا ہےکہ ہمیں میگوئل اینجل لوپیز ڈیاز کی المناک موت پر افسوس ہے، جو رےمیسٹیریو سینئر کے نام سے مشہور ہیں۔ ہم ان کے چاہنے والوں سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ لوچا لیبر میکسیکن پیشہ ورانہ ریسلنگ ہے۔ یہ ایک ایسا انداز ہے جو عام طور پر میکسیکو سے منسلک ہوتا ہے۔ اس کے تمام پہلوان ماسک پہن کر رنگ میں آتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK