ٹیکنالوجی برانڈ شاؤمی انڈیا نے اداکارہ کترینہ کیف کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔
EPAPER
Updated: September 09, 2024, 11:40 AM IST | Agency | New Delhi
ٹیکنالوجی برانڈ شاؤمی انڈیا نے اداکارہ کترینہ کیف کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔
ٹیکنالوجی برانڈ شاؤمی انڈیا نے اداکارہ کترینہ کیف کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ کمپنی نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کترینہ کیف برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پرشاؤمی کے اسمارٹ فونز، ٹی وی اور ٹیبلٹس کا پرموشن کریں گی جیسا کہ شاؤمی کو ہندوستان میں ۱۰؍ سال مکمل کر رہا ہے اور اس وقت کیا گیا یہ معاہدہ ہرکسی تک انوویشن پہنچانے کے شاؤمی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس اتحاد میں کترینہ کی عالمی اپیل اور دل موہ لینے والی خوبصورتی سمٹی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:رُودر پریاگ میں ’’غیر ہندوؤں کا داخلہ ممنوع‘‘ کا پوسٹر
کترینہ بالی ووڈ کی ایک کامیاب اداکارہ ہیں۔ ہندوستانی فلم انڈسٹری اور دنیا میں ان کی ایک الگ پہچان ہے۔ وہ انوویشن، اسٹائل اور ایکسی لینٹ کی نمائندگی کرتی ہیں، جو شاؤمی کی بنیادی خوبی ہے۔ ان کی مقبولیت اور اثربرانڈ کے بڑھتے ہوئے صارفین کو راغب کریں گے۔ کترینہ کو اپنے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر مقرر کر کے، شاؤمی اپنے صارفین کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانا اور جدید ٹیکنالوجی پسند کرنے والے بلند نظر ہندوستانیوں کے درمیان اپنی پوزیشن مضبوط کرنا چاہتا ہے۔ کمپنی کے چیف مارکیٹنگ آفیسر، انوج شرما نے کہاکہ ’’ہندوستان میں انوویشن پیش کرتے ہوئے ۱۰؍ سال مکمل ہونے کے ساتھ شاؤمی فیملی میں ایک بار پھر کترینہ کا استقبال کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ ‘‘