• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

یمن: اسرائیلی فضائی حملے میں ورلڈ فوڈ پروگرام کی ملکیت کا ۸؍لاکھ لیٹرایندھن تباہ

Updated: August 26, 2024, 4:37 PM IST | Gaza

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام ادارے کے مطابق ۲۰؍ جولائی کو یمن کی ال ہودیدہ بندرگاہ پر اسرائیلی ہوائی حملے میں اس ادارے کی ملکیت والا ۸؍ لاکھ لیٹر ایندھن تباہ ہوگیا،اس حملے میں ۲۰؍ ملین ڈالر کا نقصان اور ۹؍ افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔

Israel attacked Yemen by targeting the Houthis. Image: X
اسرائیل کے ذریعے یمن پر حوثیوں کو نشانہ بناکر کیا گیا حملہ۔ تصویر: ایکس

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام ادارے کے مطابق ۲۰؍ جولائی کو یمن کے ال ہودیدہ  بندرگاہ پر اسرائیلی ہوائی حملے میں اس ادارے  کی ملکیت والا ۸؍ لاکھ لیٹر ایندھن تباہ ہوگیا۔ یہ ایندھن خود ادارے کی ضروریات کے مطابق استعمال کیا جاتا تھا۔ یہ بندرگاہ حوثیوں کے زیر قبضہ ہے، اس حملے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے جبکہ ۲۰؍ ملین ڈالر کا مالی نقصان بھی ہوا۔

یہ بھی پڑھئے: پاکستان: بلوچستان میں حملہ آوروں نے ۲۳؍مسافروں کو شوٹ کردیا

یہ فضائی حملہ اسرائیل کے غزہ پر جاری حملوں کے خلاف یمن کےحوثیون کے ایک ذریعے کئے گئے ایک دن قبل اسرائیل کے تل ابیب شہر پر ایک ڈرون حملےکے بعد ہوا جس میں ایک اسرائیلی ہلاک اور دیگر ۹؍ زخمی ہو گئے تھے،ابتدائی بیان میں یمنی حکام نے بتایا تھا کہ اس حملے میں ۶؍ افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔اس حملے کے بعد ایندھن کے ڈپو اور بندرگاہ سے ۹؍ لاشیں نکالی گئی تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK