• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’پہلے ہر تہوار پر فساد ہوتے تھے، اب حالات بدل گئے ہیں‘

Updated: August 31, 2024, 1:42 PM IST | Hameedullah Siddiqui | Lucknow

وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا: سرمایہ کاروں سے کئےگئے ہر وعدے پر عمل کریں گے، ۳۲؍ صنعتی اکائیوں کو ۱۳۳۳؍ کروڑ روپے کےچیک دیئے گئے۔

UP Chief Minister Yogi Adityanath speaking. Photo: INN
یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ تقریر کرتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نےلکھنؤ میں صنعت کاروں سےخطاب کرتے ہوئے ریاست کی سابقہ حکومتوں پرجم کرحملے کئے۔ انہوں نے کہا کہ پہلےاترپردیش میں ہرتہوار پرفساد ہوتے تھےلیکن اب ریاست کے حالات بدل گئے ہیں اوربی جے پی کی حکومت آنے پر پہلے دن سے جرائم اور مجرموں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہےکہ آج اترپردیش نئےہندوستان کا گروتھ انجن بن گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نےمذکورہ باتیں لکھنؤکے لوک بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں کہیں۔ 
 وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہاکہ پچھلی حکومتوں میں ریاست میں آئے روز فسادات ہوتےتھے۔ مہینوں تک کرفیو لگایا جاتا تھا اور ریاست کے نوجوانوں کو شناخت کے بحران کا سامناتھا۔ مگر اب وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں، اتر پردیش میں کاروبار کرنے میں آسانی اورطرز زندگی میں بہتری آئی ہے۔ وزیراعلیٰ نےکہاکہ ریاست میں ۲۷؍ سیکٹورل پالیسیاں نافذ ہیں جنھیں بنانے کیلئےسبھی اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز لی گئیں اور انویسٹ یوپی کے تحت آج سنگل ونڈو نظام کیلئےحکومت پرعزم ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:دینی علوم کے ساتھ ایس ایس سی پاس کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی

یوگی آدتیہ ناتھ نےصنعتی اکائیوں کو ریاست کی ترقی کے سفر میں شراکت دار بنانے کے ریاستی حکومت کے عزم کو دوہراتے ہوئے سرمایہ کاروں سے کہا کہ وہ ان سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔ صنعت کاروں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے واضح طور پر کہا کہ `آپ ۱۰؍ قدم اٹھائیں، حکومت ۱۰۰؍ قدم اٹھانے کو تیار ہے۔ اس موقع پر یوگی نے ۳۲؍ صنعتی اکائیوں کو ۱۳۳۳؍کروڑ روپے کےچیک دئے۔ ۴۵۰۰؍ کروڑروپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے لئے ۱۰؍صنعتی اکائیوں کو لیٹرآف کمفرٹ بھی تقسیم کئے۔ وزیر اعلیٰ نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پہلے اتر پردیش میں سرمایہ کاری کرنے کیلئےسوچنا بھی ناممکن تھا۔ ۲۰۱۷ء سے پہلے اتر پردیش میں افراتفری، انارکی اور جرائم کا ماحول تھا کیونکہ پچھلی حکومت کی سوچ تنگ تھی۔ اس کے پاس کوئی وژن نہیں تھا۔ آج ریاست میں قانون کی حکمرانی ہے اور سرمایہ کاری کا بہتر ماحول ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اتر پردیش سرمایہ کاری کے معاملے میں ہندوستان کی خوابوں کی منزل بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر صنعت کاراور دیگر ادارے آپس میں مل جاتے ہیں تو اسکل ڈیولپمنٹ کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم تیار ہوتا ہے۔ انہوں نے تاجروں سے کہا کہ اداروں کو آپس میں جوڑنے سے آپ کو اچھی افرادی قوت ملے گی اور پی ایم اور سی ایم انسینٹیو اسکیم کے تحت حکومت ان نوجوانوں کو نصف اعزازیہ بھی دےگی۔ زیراعلیٰ نے اس موقع پر شری سیمنٹ نارتھ پرائیویٹ لمیٹڈ، بالاجی ویفرزپرائیویٹ لمیٹڈ، بناس کانتھا ڈسٹرکٹ کوآپریٹو دودھ پروڈیوسرز لمیٹڈ، آراے سی ایل گیئرٹیک لمیٹڈ، آئی ٹی سی لمیٹڈ، ایتھی موری انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ، سی پی ملک اینڈ فوڈ پروڈکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ پلانٹ، گورکھپور ایشین پینٹس لمیٹڈ، اشوک لیلینڈ اور کجاریا سیرامکس لمیٹڈ کو لیٹر آف کمفرٹ سونپا۔ 

 ای کامرس کے ذریعے او ڈی او پی کو نئی پرواز ملی: یوگی
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ای کامرس ایک نئے دور کا آغاز ہے اور اس نے ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ (او ڈی او پی) اسکیم کو ملک اور دنیا میں مشہور کر دیا ہے۔
 اناؤ اور وارانسی میں فلپ کارٹ کے گودام کے ورچوئل افتتاح کےموقع پر او ڈی او پی فروخت کنندگان کے تجربات کا اشتراک کرتے ہوئےیوگی نےجمعہ کوکہاکہ’ڈیزائن، ٹیکنالوجی، مارکیٹ سمیت مختلف پہلوؤں پر کام کرتے ہوئے ہم نے پیکیجنگ اور برآمدات پر توجہ مرکوز کی لیکن اسے دینے کے لیے او ڈی او پی اسکیم کا کام اس وقت شروع ہوا جب فلپ کارٹ گروپ نے ہمارے ساتھ ایک ای کامرس پلیٹ فارم کے طور پر خدمات فراہم کرنا شروع کیں، او ڈی او پی اسکیم نہ صرف ریاست بلکہ ملک اور دنیا میں مقبولیت حاصل کرنے لگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK