• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹیک یوٹیوبر نے چھ فٹ لمبا اور قابل استعمال آئی فون ۱۵؍ پرومیکس بنایا

Updated: September 08, 2024, 3:32 PM IST | New Delhi

ہندوستانی نژاد برطانوی ٹیک یوٹیوبر ارون روپیش مینی نےدنیا کا سب سے بڑا آئی فون ۱۵؍ پرومیکس بناکر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروادیا۔ اس موبائل کی لمبائی ۶ء۷۴؍ فٹ ہے اور اس کا ہر فنکشن درست کام کرنے کی وجہ سے قابل استعمال بھی ہے۔

YouTubers and their team getting a Guinness World Record certificate. Photo: INN.
یوٹیوبرز اور ان کی ٹیم گنیز ورلڈ ریکارڈ کی سند حاصل کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این۔

ہندوستانی نژادبرطانوی یوٹیوبر نے دنیا کا سب سے بڑا آئی فون ۱۵؍ پرومیکس بناکر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروادیا۔ اس تخلیق کار نے ۶ء۷۴؍ فٹ لمبا موبائل فون بنا کر سب کو حیرت میں مبتلا کردیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ آئی فون اچھی طرح کام کرتا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوٹیوب پر مسٹر ہوز دا باس کے نام سے مشہور برطانوی ٹیک ریویور ارون روپیش مینی نے دنیا کا سب سے بڑا اسمارٹ فون بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: لکھنؤ: منہدم عمارت سے مزید ۳؍ لاشیں برآمد، مرنے والوں کی تعداد ۸؍ ہوگئی

ارون نے ایپل کے فلیگ شپ اسمارٹ فون کا بڑا ورژن تیار کرنے کا چیلنج قبول کیا تھا۔ اس منصوبے میں ان کی مدد گیجٹ بنانے کے ماہر ڈی آئی وائے پرکس کے میتھیو پرکس نے کی تھی۔ دونوں کے اشتراک سے یہ فعال آئی فون بنایا گیا جس نے ناصرف پچھلے تمام ریکارڈز کو توڑ دیا بلکہ لوگوں کی توجہ بھی حاصل کرلی۔ اس بڑی کامیابی کے بعد ارون کا کہنا تھا کہ میں اپنی ٹیم اور میتھیو پر فخر محسوس کرتا ہوں کہ ہم نے وہ کیا جو پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔ واضح رہے کہ ارون نے ۲۰۱۱ءیں یوٹیوب پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنا شروع کیا تھا اور نت نئی ٹیکنالوجی سے متعلق اپنے جائزوں کی بدولت بہت بڑی فالوونگ حاصل کی تھی۔ انہوں نے یہ بڑا آئی فون اُس موقع پر تیار کیا جب ان کے یوٹیوب سبسکرائبرز کی تعداد ایپل سے زیادہ ہو گئی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK