۱۰؍ منٹ میں صارفین تک سامان پہنچا دینے والی کمپنی زیپٹو (Zepto) نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب ایپل کی مصنوعات بھی صارفین تک پہنچائے گی۔
EPAPER
Updated: March 18, 2025, 8:40 PM IST | Mumbai
۱۰؍ منٹ میں صارفین تک سامان پہنچا دینے والی کمپنی زیپٹو (Zepto) نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب ایپل کی مصنوعات بھی صارفین تک پہنچائے گی۔
زیپٹو (Zepto)اب ایپل کی مصنوعات بشمول جدید ترین آئی فون ۱۶؍ ای، ایئر پوڈز، چارجنگ اسیسریز جیسے کئی اشیاء صرف ۱۰؍ منٹ میں فراہم کرے گا۔ یہ اعلان اسٹارٹ اپ کے شریک بانی اور سی ای او آدیت پالیچا نے منگل کو لنکڈ ان پوسٹ میں کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’’گزشتہ ۶۰؍ دنوں میں زیپٹو پر ایپل کی مصنوعات کی ایک ملین سے زیادہ سرچ ہوئے ہیں اس لئے زیپٹو پر الیکٹرانکس کا آغاز کرتے ہوئے پُرجوش ہوں۔‘‘ واضح رہے کہ اس کی سب سے بڑی حریف کمپنی سویگی انسٹامارٹ پہلے ہی ایپل کی مصنوعات فراہم کرتی ہے جبکہ بلنک اِٹ نے دو ہفتے قبل اعلان کیا تھا کہ اس نے دہلی این سی آر، ممبئی، حیدرآباد، پونے، لکھنؤ، احمد آباد، چنڈی گڑھ، چنئی، جے پور، بنگلورو اور کولکاتا سمیت منتخب ہندوستانی شہروں میں ایپل کی مصنوعات کی فراہمی شروع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:سابق امریکی صدر کینیڈی کے قتل سے متعلق دستاویزات منگل کو عام کئے جائیں گی: ٹرمپ
خیال رہے کہ گزشتہ چند برسوں میں ایسے ای کامرس پلیٹ فارمز کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے جو منٹوں میں صارفین تک مصنوعات پہنچا دیتے ہیں۔ ہندوستان کا ای کامرس مارکیٹ تیزی سے مستحکم ہورہا ہے جس میں ایسی کمپنیاں تیزی سے منفرد شناخت بنارہی ہیں جو ۱۰؍ منٹ میں گاہک تک سامان پہنچا دیتی ہیں۔