Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

سابق امریکی صدر کینیڈی کے قتل سے متعلق دستاویزات منگل کو عام کئے جائیں گی: ٹرمپ

Updated: March 18, 2025, 4:53 PM IST | Washington

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ سابق صدر جے ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق ۸۰؍ ہزار صفحات پر مشتمل دستاویزات منگل کو عام کردئے جائیں گے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نےکینیڈی کے قتل سے متعلق فائلوں سے کچھ بھی حذف نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

Former US President John F. Kennedy.Photo: INN
امریکہ کے سابق صدر جان ایف کینیڈی۔ تصویر: آئی این این

صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ۱۹۶۳ء میں سابق صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق ایف بی آئی کی ہزاروں خفیہ فائلیں اس ہفتے جاری کی جائیں گی۔ منگل کی دوپہر کو تقریباً۸۰؍ ہزار صفحات جاری کیے جائیں گے، ٹرمپ نے پیر کو کہا کہ انہوں نے اپنے اہلکاروں کو حکم دیا ہے کہ وہ ۶۰؍ سال پرانی ان انتہائی دلچسپ‘‘ فائلوں سے کچھ بھی حذف نہ کریں۔  
انہوں نے کہا، ’’آپ کو بہت کچھ پڑھنے کو ملے گا۔ مجھے نہیں لگتا کہ ہم کچھ بھی حذف کریں گے۔ میں نے کہا،  حذف مت کرو۔ آپ حذف نہیں کر سکتے لیکن ہم جے ایف کے فائلیں جاری کرنے جا رہے ہیں۔ وہ لوگ اس کیلئے دہائیوں سے انتظار کر رہے ہیں۔ اور میں نے انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ میں انہیں جاری کروں گا، اور میں اپنے وعدے کا پکا ہوں۔ تو کل، آپ کے پاس جے ایف کے فائلیں ہوں گی۔‘‘ ٹرمپ نے۲۳؍ جنوری کو سابق صدر کینیڈی، ان کے بھائی، سینیٹر رابرٹ ایف کینیڈی، اور شہری حقوق کے علمبردار ریو مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے قتل سے متعلق تمام سرکاری ریکارڈ کو خفیہ درجہ بندی سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ ٹرمپ کے حکم میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ان افراد کے قتل سے متعلق سرکاری دستاویزات کی تشہیر، جو سب۶۰؍ سال سے زیادہ عرصے قبل ہوئے تھے، عوامی مفاد میں ہے۔  

یہ بھی پڑھئے: غزہ پٹی میں اسرائیلی حملے دوبارہ شروع، ۳۳۰؍ فلسطینی جاں بحق

واضح رہے کہ۱۹۹۲ء کے ایک قانون کے تحت۲۰۱۷ء تک کینیڈی کے قتل سے متعلق تمام فائلوں کو جاری کرنے کا حکم دیا گیا تھا، لیکن اس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اگر صدر یہ تصدیق کرتے ہیں کہ انہیں جاری کرنے سے’’فوجی دفاع، انٹیلی جنس آپریشنز، قانون نافذ کرنے، یا خارجہ تعلقات کے معاملات کو قابل شناخت نقصان‘‘ پہنچے گا جو عوامی مفاد سے زیادہ ہو، تو وہ ان کی عوامی تشہیر کو روک سکتے ہیں۔ ٹرمپ، اپنی پہلی مدت میں، اور پھر سابق صدر جو بائیڈن، اپنے دور اقتدار میں، مسلسل ان کی تشہیر کو ملتوی کرتے رہے۔ ایف بی آئی نے حال ہی میں قتل سے متعلق۲۴۰۰؍ پہلے سے غیر ظاہر شدہ ریکارڈز دریافت کیے ہیں، جو۱۴۰۰۰؍ صفحات کے دستاویزات کے اندر پائے گئے ہیں، جن کا جائزہ صدر ٹرمپ کے جنوری۲۰۲۳ء کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت لیا گیا تھا کہ جے ایف کے کے قتل سے متعلق تمام فائلیں جاری کی جائیں۔  

یہ بھی پڑھئے: ’اُونروا‘ کے سربراہ کو یقین ہے کہ وہ ’’درست جانب ہیں اور حق کا ساتھ دے رہے ہیں‘‘

یہ ریکارڈ، جو کینیڈی کے قتل سے متعلق ریکارڈ جائزہ بورڈ یا نیشنل آرکائیوز کو جمع نہیں کرائے گئے تھے، ممکنہ طور پر تحقیقات سے متعلق اہم تفصیلات پر مشتمل ہو سکتے ہیں جو دہائیوں سے خفیہ رکھی گئی تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK