• Wed, 18 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سینئر ہندوستانی گیندباز آر اشون کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Updated: December 18, 2024, 4:33 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

ریٹائرمنٹ کے فیصلہ کے بعد اشون، آسٹریلیا کے خلاف اگلے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کریں گے البتہ کلب کرکٹ کھیلیں گے۔

Indian off-spinner R Ashwin. Photo: INN
ہندوستانی آف اسپنر آر اشون۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان کے کامیاب گیندبازوں میں شمار کئے جانے والے آر اشون نے بدھ کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے دنیائے کرکٹ کو حیران کردیا۔ اس فیصلہ کے بعد وہ اگلے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کریں گے البتہ کلب کرکٹ کھیلیں گے۔
آسٹریلیا کے خلاف ڈرا ہوئے تیسرے ٹیسٹ کے اختتام پر کپتان روہت شرما کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں اشون نے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کا زیادہ وقت نہیں لوں گا۔ ہندوستانی کرکٹر کے طور پر آج کا دن میرے لئے آخری ہوگا۔ اس موقع پر انہوں نے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا اور اعلان کرنے کے بعد اسٹیج سے چلے گئے۔ روہت شرما نے اشون کے باہر چلے جانے کے بعد کہا کہ وہ اپنے فیصلے پر بہت یقین رکھتے ہیں۔ ہمیں ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے اور وہ بھی یہی چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: راہل، جڈیجا اور آکاش دیپ نے ٹیم انڈیا کو تباہی سے بچایا

۳۸ سالہ آف اسپنر اشون، ہندوستان کیلئے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے دوسرے کھلاڑی ہے۔ انہوں نے ۱۰۶ میچوں میں ۵۳۷ وکٹ لئے ہیں۔ اول مقام پر انیل کمبلے (۶۱۹ وکٹ) ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں اشون نے ایڈیلیڈ میں ہوئے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں شرکت کی اور ایک وکٹ حاصل کیا۔ اعلان سے چند گھنٹے قبل انہیں ڈریسنگ روم میں اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کے ساتھ ایک جذباتی لمحہ بانٹتے ہوئے دیکھا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK